Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

گندا دودھ خواب: میں دیکھتا ہوں کہ میں کسی گھر کے سامنے سامان اتار رہا ہوں۔ میں دونوں ہاتھوں سے آٹے کی بوری گھسیٹ رہا ہوں اور میز پر دودھ کا پیکٹ رکھا ہے جس میں سے دودھ بہہ رہا ہے۔ سامنے گھر میں تالا لگا ہوا ہے۔ گھر کے سامنے ایک نوعمر لڑکی بیٹھی ہے میں اس سے پوچھتا ہوں کہ اس گھر کی چابی کس کے پاس ہے۔ وہ جواب دیتی ہے کہ میرے پاس ہے۔ میں اس سے کہتا ہوں کہ اسے کھولو۔ وہ اٹھ کر تالا کھولنے لگتی ہے۔ اس دوران میں دودھ کا پیکٹ اٹھا کر وہاں رکھے ہوئے ایک گندے برتن میں ڈالنے لگتا ہوں اس سے دودھ بھی گندا ہوجاتا ہے۔ وہ اٹھا کر میں پی لیتا ہوں اور جو دودھ بچتا ہے اس کیلئے میں لڑکی سے کہتا ہوں کہ اس کی چائے بنالو۔ اسی دوران آنکھ کھل جاتی ہے۔دوسرے خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک قبرستان میں احاطہ میں ایک قبر ہے۔ ایک بوڑھی عورت کہتی ہے کہ یہاں ایک اور قبر بنے گی۔ منظر بدلتا ہے ایک گھر کا منظر ہے جہاں ایک عورت مجھے کوئی تلی ہوئی چیز دیتی ہے لیکن پھر ہاتھ پیچھے کرلیتی ہے اس دوران میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (محمد ارشد‘ جھنگ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ حرام کی آمدنی سے بچنے کی کوشش کریں اور خدانخواستہ ذریعہ آمدنی حرام ہی رہا تو آئندہ کسی بڑی پریشانی میں مبتلا ہونیکا اندیشہ ہے۔ چشمہ خواب: میں دیکھتا ہوں گھر کے اندر ایک چشمہ ہے۔ اس میں دو چھوٹے چھوٹے سانپ ہیں۔ ان دونوں کا نکالتا ہوں ان میں سے ایک مذکر ہے اور ایک مونث ہے۔ میں مونث کو مار دیتا ہوں اور مذکر سانپ کو دوبارہ چشمہ میں ڈالتا ہوں‘ وہ نہیں جاتا اور چشمہ کا پانی بھی اپنی جگہ سے نیچے گیا ہے۔ پھر گھر کے باہر ایک ندی میں وہ سانپ اس میں چلا جاتا ہے اور گھر کے اندر جو چشمہ ہے وہ پھر پانی سے بھر جاتا ہے۔(کریم داد....اٹک) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے دو گھریلو ملازم آپ کو مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے لیکن انشاءاللہ آپ کی حفاظت ہوگی۔ آپ ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھ لیاکریں۔ دماغ کی منتقلی خواب: میں دیکھتا ہوں کہ ہسپتال میں ایک مریضہ زیرعلاج ہے اس کے لواحقین میرے پاس آتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ ان کو میرے دماغ کی ضرورت ہے۔ میں جواب دیتا ہوں کہ دماغ کے بغیر میں کس طرح زندہ رہوں گا۔ میں انکار کردیتا ہوں لیکن لواحقین مسلسل اصرار اور فریاد کرتے ہیں۔ پھر میں راضی ہوجاتا ہوں۔ ڈاکٹر آپریشن کرکے میرا دماغ نکال دیتے ہیں اور مریضہ کے لواحقین کو دے دیتے ہیں۔ اس کے بعد مجھے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوتا۔ صرف سر میں ٹانگوں کی سلائی والی جگہ پرمعمولی درد ہوتا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے میں اپنے آپ کو مذبحہ خانے میں پاتا ہوں جہاں دو گائے اور ایک اونٹ کو ذبح کرنے کے بعد کھال اتاری جارہی ہوتی ہے لیکن گائے اور اونٹ زندہ ہوتے ہیں اور باقاعدہ آنکھیں جھپکا رہے ہوتے ہیں۔ (نصراللہ.... لاہور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اندیشہ ہے کہ کسی کی پریشانی دور کرنے کی کوشش میں آپ کو خود پریشانی لاحق ہوجائے۔ آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ فرض نماز کی ادائیگی یکسوئی کے ساتھ کیا کریں۔ فوری طور پر مالی صدقہ دیں اور چلتے پھرتے یَاہَادِیُ کا ورد رکھیں۔ بوڑھا شوہر خواب: میں نے دیکھا کہ میری امی مجھ سے سخت ناراض ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں تمہاری شادی کردوں گی اور پھر رشتہ ڈھونڈتی ہیں۔ آخر ان کو ایک درمیانی عمر کے لڑکے کا رشتہ مل جاتا ہے لیکن مجھے ذرا بھی پسند نہیں آتا۔ پھر ایک ہفتے بعد میں خواب میں اسی آدمی کو دیکھتی ہوں اور امی میری شادی اس لڑکے سے کردیتی ہیں جس پر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ لیکن وہ لڑکا بہت اچھا ہوتا ہے وہ مجھے کہتا ہے کہ گھبرائو نہیں اس دن خواب میں بہت روتی ہوں اور جب امی میرے گھر آتی ہیں تومیں ان کو زور زور سے دھکے دے کر باہر نکال دیتی ہوں اور ان کو کہتی ہوں کہ آپ نے بوڑھے آدمی سے میری شادی کرکے میری زندگی برباد کردی ہے میں آپ کو معاف نہیں کروں گی۔ اس کے بعد اگلے دن پھر میں نے اپنے آپ کو دلہن بنے دیکھا۔(ک.... راولپنڈی) تعبیر: آپ کا خواب اچھا ہے اور انشاءاللہ آپ کو خوشی اور خوشحالی نصیب ہوگی لیکن آپ ناقدری کی وجہ سے اس حاصل ہونے والی نعمت اور دولت کے چھن جانے کا بھی اندیشہ ہے آپ استغفار کی کثرت کریں۔ چاند اور چاندنی خواب: میں کسی جگہ پر ہوں اور وہاں چاول کھارہی ہوں۔ ساتھ میں میرا بیٹا ہے۔ چاول کے آخری چمچ میں کھوپرے کا ٹکڑا آتا ہے جو میں اپنے بیٹے کو کھلادیتی ہوں۔ رات کا وقت ہے اور مجھے جلدی گھر جانا ہے لہٰذا میں بھائی جان سے کہتی ہوں کہ چاند نکل آئے اور روشنی پھیل جائے تو پھر گھر جاتی ہوں جب میں آسمان پر دیکھتی ہوں تو وہاں تھوڑے بادل ہیں جو ہٹتے جاتے ہیں اور چاند نکل آتا ہے جو شروع تاریخ ہونے کے باوجود بہت روشن اور چمکدار ہے۔ پھر بھائی جان کہتے ہیں کہ جو چاند چڑھنا تھا چڑھ گیا اب یہ دس سال بعد چڑھے گا۔(س۔م) تعبیر: آپ کا خواب ماشاءاللہ بہت مبارک ہے اور آپ کو ایک اچھی خبر سننے کو جلد ملے گی اور 10 سال بعد آپ کے بیٹے کو ایک نمایاں کامیابی ملنے کا بھی اشارہ ہے۔ دشمن خواب: دیکھتی ہوں کہ ہمارے صحن میں ایک کینو کا بہت بڑا درخت ہے جس پر بڑا موٹا پھل لگا ہوا ہے اور میں توڑ کر کھارہی ہوں۔ دیکھتی ہوں کہ بائیں طرف ایک آدمی کھڑا ہے جس نے دیہاتیوں کے سے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور سر پر بہت بڑی پگڑی باندھ رکھی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ آدمی سرخ رنگ کا سانپ بن جاتا ہے اور تقریباً ایک بالشت چوڑا اس کا پھن ہوتا ہے۔(سویرا....جہلم) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کا کوئی خفیہ دشمن سحر کے ذریعے سے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے اور کسی حد تک اپنے ارادے میں کامیاب بھی ہوچکا ہے۔ اس کا تعلق آپ کے ددھیالی رشتہ داروں سے ہوسکتا ہے۔ آپ سورہ بقرہ مکمل پڑھ کر سرسوں کے تیل پر دم کریں اور اس تیل کا ایک ایک قطرہ دونوںکانوں میں سوتے وقت ڈال لیا کریں اور اسی تیل کا پورے جسم پر مساج بھی کریں۔ مدت عمل 7 دن ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 564 reviews.