Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

بے ربط گفتگو میری ذہنی صلاحیتیں پوری طرح کام نہیں کرتیں۔ کسی بات کو پڑھنے یا سننے کے بعد اسے دہرانے میں مشکل ہوتی ہے۔ بات کرتے کرتے بہت سی باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں اور گفتگو کا سلسلہ بے ربط ہو جاتا ہے۔ دوسری مشکل یہ ہے کہ اپنی بات کو اچھے طریقے سے بیان نہیں کر سکتی۔ الفاظ ذہن میں نہیں آتے۔ انہی وجوہات کی بنا پر لوگوں سے بات کرنے سے گریز کرتی ہوں۔ میں ذہن کی حرکت تیز کرنے کیلئے کوئی مشق و عمل کرنا چاہتی ہوں۔ کیا جلد رشتے کیلئے اور اچھی جگہ ہونے کیلئے سورة اخلاص کا وظیفہ بھی اس کے ساتھ پڑھ سکتی ہوں۔(عنبرین‘ حیدرآباد) جواب: ذہنی حرکات پر کنٹرول حاصل کرنے کا ایک طریقہ سانس کا عمل ہے۔ نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آہستگی سے سانس اندر لیں اور باہر نکالیں اور پوری توجہ سانس کے عمل پر مرکوز رکھیں۔ جب بھی سانس اندر جائے اور سینہ سانس سے بھر جائے ایک بار یارحیم پڑھ لیا کریں۔ مسلسل دس پندرہ منٹ تک یہ عمل کیا جائے۔ بعدازاں اکتالیس بار یَااللّٰہُ،یَا مُرِیدُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سورئہ یسیٰن پڑھیںاور یَاحَفِیظُ پڑھتے پڑھتے سو جائیں۔ رشتے اور شادی کیلئے آپ کو سورة اخلاص کے وظیفے کی اجازت ہے۔ اپنا پرایا میراایک بھائی ہے جو برسر روزگار ہے لیکن والدین کی باتوںپرتوجہ نہیں دیتا‘ ہم بھی کوئی بات سمجھاتے ہیں تو دلچسپی نہیں لیتا۔طرح طرح سے اسے سمجھایا ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ ہم نے اس سے کوئی بات کہی ہی نہیں ہے۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ اسے گھر والوں کی کوئی بات اچھی نہیں لگتی یوں خاموش ہو جاتا ہے کہ جیسے وہ سن ہی نہ رہا ہوں‘ گھر کے باہر کے لوگوں کی باتیں نہ صرف سنتا ہے بلکہ عمل بھی کرتا ہے۔ خالہ اور نانی کی باتوں پر بھی فوراً عمل کرتا ہے لیکن والدین اور ہماری بالکل نہیں سنتا۔ (جا وید، گجرات) جواب: یَا حَفِیظُ (پانچ بار) یَا وَدُودُ (پانچ بار) پڑھ کر ایک کاغذ پر دم کریں اور کاغذ پر یہی اسماءلکھ کر بھائی کے تکیے کے کپڑے کے اندر رکھ دیں۔ روزانہ رات کو جب بھائی سو جائے تو یہی اسماءآپ کی والدہ تین بار پڑھ کر آنکھیں بند کریں اور تکیے کا تصور کرکے دم کر دیا کریں۔ خالہ اور نانی سے کہیں کہ وہ آپ کے بھائی کے خیالات کو جاننے کی کوشش کریں کہ وہ کون سے عوامل ہیںجن کی وجہ سے بھائی گھر والوں کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، مناسب طریقے سے ان کا ازالہ کیا جائے۔ معذوری میرے شوہر چھ سالوں سے ریڑھ کی ہڈی میں حرام مغزپر دباﺅ کی وجہ سے بیمار چلے آرہے ہیں‘ شروع شروع میں ٹانگیں اچانک کام کرنے سے جواب دے جاتی تھیں اور تین چار دن بعد کہیں جا کر چلنے پھرنے کے قابل ہوتے تھے۔ علاوہ ازیں ٹانگوں کے عضلات میں بے حد کھنچاﺅپیدا ہو جاتا تھا، جس کی وجہ سے شوہر بمشکل چل پھر سکتے تھے ،یہ سلسلہ چھ سالوں سے جاری ہے۔ کئی جگہوں سے علاج کراتے رہے ہیں لیکن آرام نہیں آیا ہے۔شوہر بہت کمزور ہو گئے ہیں اور بڑی مشکلوں سے چل پھر سکتے ہیں۔ بیٹھ جائیں تو کھڑے نہیں ہو سکتے۔ مسلسل بیماری نے بے حد کمزور کر دیا ہے۔ مالی حالات بھی خراب تر ہو گئے ہیں۔ صحت یابی کیلئے محفل مراقبہ میں اجتماعی دعا کرا دیں اور کوئی ورد یا اسم بھی بتا دیں جو صحت کیلئے پڑھا جائے۔ (آصفہ پروین، فیصل آباد) جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو کوئی شخص باوضو ہو کر آپ کے شوہر کی گردن کے پیچھے جہاںریڑھ کی ہڈی شروع ہوتی ہے‘ ہاتھ رکھ کر یَا اَللّٰہُ یَارَبَّ الرَّحِیمُ یَا رَبَّ الرَّحِیمُ یَا رَبَّ الرَّحِیمُ یَا اللّٰہُ یَا بَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُسات بار پڑھے اور پھر ہاتھ اٹھا کر اس جگہ دم کر دیا کرے‘ شوہر سے کہیں کہ یہ الفاظ کسی کاغذ پر لکھ کر اپنے کمرے میں آوایزں کر لیں اور دن رات میں کئی بار چند منٹ پوری توجہ سے دیکھتے ہوئے پڑھ لیا کریں‘ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت فرمائیں‘ قارئین سے عرض ہے کہ وہ بھی دعا کریں۔ سردرد برداشت نہیں ہوتا دو سال پہلے میرے سر میں در دشروع ہوا اور جب سر درد ہوتاہے تو میں برداشت نہیں کر سکتا اور کسی دوا سے بھی آرام نہیںآتا ہے۔ اب حال یہ ہے کہ میرا دماغ سن ہو جاتا ہے اور عجیب و غریب قسم کے خیالات ذہن میں آنے لگتے ہیں، علاوہ ازیں ہاتھوں میں بھی لرزش پید ا ہو جاتی ہے ،جسم میں ہلکا ہلکا درد شروع ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دماغ کی رگیں پھول جاتی ہیں۔ علاج سے ابھی تک کوئی فائدہ ظاہر نہیں ہوا ہے،طبیعت خراب ہوتی ہے تو کسی سے بات کرنے کو جی نہیں چاہتا ، پورے جسم سے طاقت سلب ہو جاتی ہے ۔ (عبدا للہ ) جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو کسی وقت کوئی شخص وضو کرکے آپ کو سامنے بٹھائے اور ایک بار یااللہ پڑھ کر آپ کے سر پر یااللہ (جس طرح لکھا ہے) انگشت شہادت سے لکھ کر سر پر دم کر دیا کرے‘ یہ عمل تین بار کیا جائے یعنی تین بار یااللہ پڑھ کر اور لکھ کردم کیا جائے‘ اس کے ساتھ ساتھ کسی خصوصی معالج کے مشورے سے طبی معائنہ کرائیں تاکہ صحیح وجہ سامنے آئے اور اس کے مطابق احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔ ذہن کسی بات کو محفوظ نہیں رکھتا میرے ذہن میں مختلف النوع خیالات آتے رہتے ہیں اور کسی ایک خیال، ارادے اور عمل پر ذہن رکتا نہیں ہے۔ خیالی دنیا میں طرح طرح کی باتیں سوچ لیتا ہوں۔ شاید خیالات کی وجہ سے حصول علم میں بھی مشکلات کا سامناہے اور مطالعے کے بعد ذہن کسی بات کو محفوظ نہیں رکھتا۔ مجھے ذہنی و خیالی پریشا نیو ں کیلئے کوئی وظیفہ یا مشق بتا دیں۔(عبدالودود، سندھ) جواب: نماز فجر اور نماز عشا کے بعد چھیاسٹھ بار یا سو بار بِحَولٍ وَّ قوة لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المُہَیمِنُ العَزِیزُ الجَبَّارُ المُتَکَبِّر پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ اس عمل کو کم از کم چالیس روز ضرور کیا جائے اگر درمیان میںکچھ دن مجبوراً ترک ہو جائیں تو وہ بعد میں پورے کر لیے جائیں۔ زبان و بیان بات کرتے ہوئے بہت سے الفاظ ادا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ یہ مشکل گزشتہ ایک برس سے پیش آرہی ہے۔ اس سے پہلے یہ حال نہ تھا۔ کلاس میں بھی جواب دیتے ہوئے یا پڑھتے وقت زبان ساتھ نہیں دیتی اور ہکلانے کی سی حالت پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ کیفیت سکول میں یا گھر میں زیادہ ہوتی ہے، کسی اور جگہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ میرا ذہن بھی پوری طرح ساتھ نہیں دیتا چنانچہ جلد غصے میں آجاتا ہوں، اہم باتیںبھی جلد ذہن سے نکل جاتی ہیں۔(سلیم شاہ، بلوچستا ن ) جواب: نماز فجر کے بعد پانی پر ایک بار یَاوَدُودُ دم کرکے پی لیا کریں‘ رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو وضو کریں‘ آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں اور ذہن کو تمام خیالات سے خالی کر لیںیَااَللّٰہُ یَا مُرِیدُ کا ورد دل ہی دل میں کرتے رہیں اور پوری توجہ الفاظ پر قائم رکھیں‘ یہ ورد کرتے رہیں یہاں تک کہ نیند آجائے۔ جب بھی باتیںکریں ٹھہر ٹھہر کر کریں‘ چاہے بولنے میں آسانی ہی کیوں نہ ہو۔ انشاءاللہ کچھ عرصے میں شعوری کمزوری پر قابو پا لیں گے۔ سسرال والے میں ایک دکھی اور غریب لڑکی ہوں۔ شوہر کی پسند سے شادی ہوئی۔ خاوند اچھے ہیں لیکن سسرال والے ایسے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ہمارے تعلقات خراب کرا کے طلاق دلوا دیں۔ شادی کو دو سال ہو گئے ہیں لیکن اولاد کی امید نظر نہیں آتی۔ اب سسر صاحب شوہر کو اس بات کے حوالے سے اکسا رہے ہیں۔ ہم میاں بیوی نماز کے پابند ہیں‘ بہت سے وظائف بھی پڑھے لیکن ابھی تک صورت حال وہی ہے‘ ڈاکٹروں کے مطابق ہم دونوں ٹھیک ہیں۔(حنا ،کوئٹہ) جواب:اولاد کیلئے نماز عشاءکے بعد سورہ یٰسین ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے آپ اور آپ کے شوہر پی لیا کریں جہاں تک ازدواجی حالات کا تعلق ہے تو آپ کو بھی یقین و استقامت سے کام لینا چاہیے جبکہ آپ کے شوہر بھی اچھے ہیں تو آپ کا اعتماد کمزور نہیں ہونا چاہیے۔ ضرورت سے زیادہ خدشات بھی تعلقات اور ازدواجی معاملات کو بے رنگ کر دیتے ہیں، آپ رات کو سونے سے پہلے یا نماز فجر کے بعد اکتالیس بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم یَا اَللّٰہُ یَا کَرِیمُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں‘ انشاءاللہ حالات خراب نہیں ہوں گے۔ بے چین الجھا رہتا ہوں میں نے اس سال انٹر کا امتحان پاس کیا ہے۔ اس عرصے میں اور آج کل بھی ناپاک خیالات کا شکار ہوں۔ لاکھ کوشش کرتا ہوں کہ ذہن ہٹا دوں لیکن وہ مجھ پر حاوی آجاتے ہیں۔ ان خیالات کی وجہ سے پڑھائی میں بھی یکسوئی حاصل نہیں ہوتی۔ ذرا سا پڑھنے کے بعد سمجھنے لگتا ہوں کہ میں نے بہت پڑھ لیا ہے اور پھر آج کا کام کل پر ٹال دیتا ہوں۔ ذہن ہر طرف بے چین اور الجھا ہوا رہتا ہے۔ نماز میں بھی یہی ذہنی حالت رہتی ہے اور بسا اوقات پریشان ہو کر نیت توڑ دیتا ہوں‘ خود کو خطا کار سمجھنے لگا ہوں۔( فرقان، ملتان) جواب: رات کو سونے پہلے اندھیرے میں بیٹھ جائیں اور نصف گھنٹے تک ”یَاحَیُّ یَاقَیُّوم“ کا ورد کرتے رہیں اور پھر کسی سے بات کیے بغیر سو جائیں‘ نماز فجر کے فوراً بعد ایک تسبیح ”یَاسَلَامُ اَلمُہِیمِنُ القُدُّوسُ“ پڑھ کر اپنے قلب پر دم کر دیا کریں۔ انشاءاللہ ذہنی انتشار اور پراگندگی سے نجات مل جائے گی۔ نماز فجر اور ورد کے بعد پندرہ بیس منٹ خالی الذہن ہو کر چہل قدمی ضرور کیا کریں۔ شادی کے بعد میں نے بیٹی کی شادی غیروں میں کی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا لیکن شادی کے دس بارہ دنوںکے بعد ہی انہوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا اورتین ماہ بعد زدوکوب کرکے بیٹی کو ہمارے گھر چھوڑ گئے ہیں۔ گھر کا ہر فرد انتہائی کرب میں ہے۔ میں مختلف تسبیحات اور دعائیں پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کر رہا ہوں ۔ میری بیٹی کے حالات بہتر ہونے کیلئے آپ کوئی دعا بتا دیں۔ میں ایک ریٹائرڈ آدمی ہوں۔ کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے۔ اس طرف سے بھی انتہائی پریشان ہوں۔(فر خ شاہ ۔ کوئٹہ) جواب: بیٹی سے کہیں کہ وہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ” یَااَرحَمَ الرَّاحِمِین“ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں اپنے حالات کے مطابق دعا کیا کرے‘ انشاءاللہ جو کچھ اس کیلئے بہتر ہو گا جلد ظاہر ہو جائے گا۔ معاشی پریشانیوں اور مختلف مسائل کیلئے آپ نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار ” یَابَدِیعُ “ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے دربار میں دعا کیا کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ پر جلد فضل و کرم فرما دیں۔ دادی مرحومہ میری دادی کا انتقال ہو گیا ہے، میری آنکھوں کے سامنے ان کا چہرہ آتا رہتا ہے اور ان کی باتیں بار بار ذہن میں آتی ہیں۔ ان باتوں سے طبیعت خراب ہو جاتی ہے اور سر میں دردہونے لگتا ہے۔ آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو بھی ان کا چہرہ نگاہ تصور کے سامنے آجاتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجھے وہم بھی بہت ہوتا ہے اکثر یہ خیال آتا ہے میں جلد مرنے والی ہوں‘ ان سب باتوں کی وجہ سے میرے اندر اعتماد اور یقین کم ہو گیا ہے۔(ثنا، کراچی) جواب: نماز عشاءکے بعد ایک تسبیح ”اَلعَظمُ لِلّٰہِ مَافِی السَّمٰوٰاتِ“ کی پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں اس وظیفے کو کم از کم چالیس روز پڑھیں‘ انشاءاللہ مذکورہ بالا تمام خیالات اور وہموں کا سدباب ہو جائےگا اور ذہن ایک نقطے پر مرکوز ہو جائے گا۔ میری سم گم ہو گئی ہے‘ میں نے ایک آیت اور 119 مرتبہ یا حفیظ عبقری 1-کچھ دن پہلے میرے بھائی نے کہا کہ مجھے کوئی وظیفہ بتاﺅ میری سم گم ہو گئی ہے، میں نے ایک آیت اور 119مرتبہ یا حفیظ عبقری میں پڑھا تھا‘ میں نے اسے صرف یا حفیظ 119 مرتبہ پڑھنے کو کہا آیت بھول گیا ۔ خدا نے اپنے نام کی برکت سے اس کو سم دی اورایک لڑکے کے پیسے گم ہو گئے وہ بھی مل گئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 579 reviews.