Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری قسط نمبر 23 (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شانِ رحمت یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے قرابت دار قیدیو ں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کی ممانعت فرما دی۔ ایک گھرانے یا خاندان کے تمام ارکا ن کو ایک ہی جگہ ٹھہراتے اور یہ گوارا نہ فرما تے کہ کسی گھرانے کے افرا د اپنے اقربا ءسے علیحدہ ہو جائیں ۔ ( ابن ما جہ ) ا س سے یہ فا ئدہ ہو تا تھا کہ با پ بیٹا ، بہن بھائی، شوہر بیوی ، اکھٹے رہ کر مسرور و شادما ں اور ایک دوسرے سے مانوس رہتے۔وہ جن صحابہ رضی اللہ عنہ کو تقسیم کیے جاتے وہ اُن کے لیے گھر کے دوسرے افرا د کی حیثیت رکھتے ۔ چنا نچہ صحابہ رضی اللہ عنہ کی پا کیزگی ¿ اخلا ق کے با عث یہ مجلس ان اسیر و ں کے لیے بہترین تربیت گا ہ ثا بت ہو ئی ۔ غزﺅہ روم کے ایّام میں بہت سے قیدی کسی مسلمان افسر کی نگرانی میں بحری سفر کر رہے تھے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ وہا ں سے گزرے تو دیکھا کہ ایک قیدی عورت زارو قطار رو رہی ہے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ نے اس کے رونے کا سبب دریافت کیا تو بتا یا گیا کہ اس کا بچہ اس سے چھین لیا گیا ہے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ بذاتِ خود گئے اور لڑکے کو لاکر عورت کے حوالے کر دیا۔ افسر نے امیر المومنین رضی اللہ عنہ سے اس کی شکا یت کی ۔ وہا ں سے با ز پرس ہوئی تو انہو ںنے جوا ب دیا کہ شفیقِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ظالمانہ طریقہ کی بڑی سختی سے ممانعت فرمائی ہے۔( مسند امام احمد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی جو باپ اور اس کے بیٹے میں اور دو بھا ئیو ں کے درمیان جدائی ڈالے‘ ( مشکوة بحوالہ ابن ما جہ و دار قطنی ) یا د رہے کہ پہلے زمانہ میں عرب اور اس کی ملحقہ سر زمینو ں کے غیر مسلموں کے حالات پڑھنے سے معلوم ہو تاہے یہ روا ج تھا کہ وہ بسا اوقات اپنے اہل و عیال اور مال مویشی کو بھی اس خیا ل سے محاذِ جنگ میں لے جاتے تھے کہ ان کی مو جو دگی میں اپنی جانو ں پر کھیل جا ئیں اور پیچھے ہٹنے کا نام نہ لیں ۔ ایسی حالت میں اگر محاربین قتل ہو جانے یا مغلوب ہونے کے بعد اسیر ہو جا تے تو ان کے اہل و عیال بھی دوسرے اموالِ غنیمت میںشامل کر لیے جاتے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 584 reviews.