Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیٹی کو کامیاب عورت بنانے کے گر سیکھئے

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

قارئین! گزشتہ ماہ ’’والد محترم! بیٹی کی پرورش کیلئے چندگُر سیکھ لیں!‘‘ کے بعداب ماؤں کیلئے خاص مضمون حاضر ہے!

کسی بھی عورت کے لئے اولاد کی بہتر پرورش سے زیادہ مشکل کام کوئی نہیں ہوتا۔ا کثر خواتین اس محاذ پر خود کو ناکام محسوس کرتی ہیں لیکن تمام عورتوں کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایسی بھی خواتین ہیں جو ان تمام معاملات سے بہ حسن و خوبی نمٹتی ہیں اگر چہ لڑکوں کی تربیت کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں تاہم لڑکیوں کا معاملہ زیادہ حساس اور توجہ طلب ہوتا ہے۔ خاص طور پر ہمارے معاشرے میں جہاں بیٹیوں کے لئے جیون ساتھی تلاش کرنا بھی والدین کی ذمہ داری سمجھا جاتا ہو۔لڑکیوں کی پرورش کے حوالے سے امریکہ میں حال ہی میں ایک کتاب ’’بیسٹ سیلر‘‘ کی لسٹ پر رہی۔ اس کتاب کا عنوان ہے ’’ایک ہزار لڑکیاں کامیاب عورتیں کیسے بنیں؟‘‘
مصنفہ سلویارم نے اس کتاب میں لڑکیوں کی بہتر پرورش اور تربیت کے معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ مصنفہ نے لڑکیوں کو کامیاب عورتوں کے روپ میں ڈھالنے کے لئے ماحول کو بنیادی اور نہایت اہم عوامل قرار دیا ہے اگر لڑکیوں کو بچپن میں گھر کا ماحول آرام دہ پر سکون اور صاف ستھرا نہیں ملتا تو ان کی تعلیم و تربیت میں کہیں نہ کہیں کمی ضرور رہ جاتی ہے جو انہیں ایک کامیاب عورت بننے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ ایک اور بات جو بہت کھل کر سامنے آئی وہ یہ کہ کامیاب والدین ہی اپنی اولاد کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں ناکام سست اور زندگی کو بوجھ کے انداز میں گزارنے والی خواتین کی اولاد بھی عام طور پر ایک ناکام زندگی گزارتی ہے۔ عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ زندگی کو بھرپور طور پر گزارنے والی خواتین ہی اپنی بیٹیوں میں بھرپور کامیاب زندگی گزارنے کی لگن پیدا کرسکتی ہیں۔کامیاب زندگی گزارنے والی ایک ہزار خواتین کی زندگی کا جائزہ لینے پر یہ چیز بہت واضح ہوگئی کہ لڑکیوں ، والدین اور خاص طور پر ماں سے بہت زیادہ اثر لیتی ہیں اور ان کامیاب لڑکیوں کو قدم قدم پر والدین کی جانب سے ہدایات ملیں۔ ان کی ہر مثبت عمل میں حوصلہ افزائی کی گئی اور ہر شعبے میں بھرپور مسابقت اور مقابلہ کرنے کے لئے انہیں ذہنی اور نفسیاتی طور پر تیار کیا گیا بہت سے کیسوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ چیز بھی سامنے آئی کہ جن لڑکیوں نے بھرپور کامیابی حاصل کی ان کی مائیں اعلیٰ درجے کی عزت نفس اور خود داری کی حامل تھیں۔ گھر کے اندر گھر کے باہر، دفتر یا کام کاج کی کسی بھی دوسری جگہ پر انہوں نے خود کو غیر ضروری دبائو کے آگے جھکنے نہیں دیا بلکہ بڑی بہادری سے مختلف چیلنجوں کا سامنا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شخصیت بیٹیوں کے لئے عملی نمونہ بن گئی ۔ کامیابیوں کا گر انہوں نے اپنی مائوں سے ہی سیکھا۔ اس سے ان میں بھرپور زندگی گزارنے کی لگن پیدا ہوئی۔مصنفہ نے لکھا ہے کہ میں اس حق میں نہیں ہوں کہ لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے دور رکھا جائے جب میں جوان تھی تب میرے والد میری اعلیٰ تعلیم کے حق میں نہیں تھےجبکہ میں چاہتی تھی کہ میری بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔ اگر وہ پڑھ لکھ کر اپنا معیار زندگی بلند کرسکتی ہیں تو مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں ان کے اس مقصد میں رکاوٹ بنوں اور میں نے یہی کیا آج وہ دونوں نہ صرف بچوں کی بہترین مائیں ہیں بلکہ گھر بہترین گھر چلا رہی ہیں اوراپنے شوہر کی ہر پریشانی میں اس کی بھرپور مدد کرتی ہیں۔
کامیاب عورت بننے کے 15 اصول
بیٹیوں کے لئےدینی و دنیاوی اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار کیجئے ۔ اس سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کیجئے۔ اگر آپ خود نہ پڑھ سکی ہوں تب بھی انہیں اعلیٰ سطح تک ضرور پڑھائیے۔ ٭اگر آپ کی بیٹیاں کسی معاملے میں دبائو کا شکار ہوں تو عجلت سے کام لے کر مداخلت نہ کیجئے بلکہ انہیں حالات سے لڑنے دیجئے اس سے ان میں اعتماد پیدا ہوگا٭اپنی بیٹی میں مسائل کو حل کرنے کی سمجھ بوجھ پیدا کیجئے۔ اس ضمن میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہئے۔٭اگر آپ کی بیٹی ہائی سکول میں کسی طرز عمل کے باعث پریشانی سے دو چار ہے تو اس معاملے کو سنجیدگی سے لیجئے اور اس سلسلے میں کسی سے مشاورت کیجئے تاکہ صورت حال کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہو۔ ٭بیٹیوں کیلئے موزوں مضامین کا اہتمام کیجئے۔ ایسے مضامین جن کو وہ پڑھنا پسند کرتی ہوں انہیں زبردستی ڈاکٹر یا کچھ اور بنانے کی کوشش نہ کریں۔ ٭اگر آپ کی بیٹیاں پڑھائی میں بہت تیز ہوں اور سکول کا ماحول ان کے لئے کوئی چیلنج پیش نہ کرتا ہو تو ان کی بہتر تعلیم و تربیت کا خصوصی اہتمام کیجئے۔ اگلی کلاس کا نصاب پڑھائیے‘ ام المومنین کی یا اسلامی کتاب پڑھائیے۔ ٭بیٹیوں کو غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیجئے ان میں اسلامی کتب‘ فنون لطیفہ اور کھیلوں کے حوالے سے دلچسپی پیدا کیجئے۔٭ غیر نصابی اور نصابی سرگرمیوں اور مقابلوں میں بھرپور شرکت کیلئے انہیں خصوصی تربیت فراہم کیجئے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کیجئے۔ ٭بیٹیوں کے ساتھ بہتر، خوشگوار تعلقات استوار رکھئے انہیں احساس دلاتی رہئے کہ آپ ان کی دوست ہیں دشمن نہیں۔٭ہر انسان کی طرح آپ کی بیٹیوں کی زندگی میں بھی نشیب و فراز کے کئی مراحل آئیں گے۔ ان پر واضح کرتی رہئے کہ ہر معاملے میں مستقل مزاجی ہی مسائل کا بہترین حل ہے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ حقائق پسند بنائیے۔ ٭اپنی بیٹیوں کو سمجھائیے کہ زندگی کے ہر چیلنج کا ڈٹ کے سامنا کریں۔ تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں اور زندگی کو اس طرح گزاریں کہ دوسروں کے لئے کچھ کر گزرنے کی پوزیشن میں ہوں۔٭ انہیں تن آسان نہ ہونے دیں۔ کوشش کریں کہ وہ پڑھائی کے علاوہ دن کا ایک حصہ گھریلو کام کاج میں بھی گزاریں۔٭ ان کی تربیت اس انداز سے کریں کہ انہیں کام عیب نہ محسوس ہوتا ہو خواہ وہ مستقبل میں کسی شعبے میں کتنی ہی ترقی کیوں نہ کرلیں یا کتنی ہی امیر کیوں نہ بن جائیں۔ ٭لڑکیوں کیلئے جیون ساتھی منتخب کرنے کی باری آئے تو ان کو بھرپور اعتماد میں لیں اور انہیں سمجھائیے کہ آپ کی زندگی کا فیصلہ آپ کے مشورہ اور اجازت کے بغیر ہرگز نہیں کیا جائےگا۔ ٭اگر ان میں کوئی ناپسندیدہ عادت پروان چڑھ رہی ہے تو فوری طور پر اس کی حوصلہ شکنی کیجئے۔ انہیں کوئی ایسی عادت نہ پڑنے دیں جو آگے چل کر ان کی کمزوری بن جائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 503 reviews.