Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ساٹھ سال کی عافیت کا شکر

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے تو میری یہ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی عمر‘ جان‘ مال‘ صحت اور عزت میں برکات عطا فرمائے اور امت کی اصلاح کی خاطر کی جانے والی آپ کی کوششوں اور محنتوں کو قبول فرمائے اور ہم جیسے گنہگاروں کے سروں پر آپ کا سایہ قائم رکھے۔ آمین! میں عرصہ دو سال سے رسالہ عبقری کا قاری ہوں مگررسالہ میں لگانے کیلئے تحریر پہلی مرتبہ بھیج رہا ہوں۔یہ واقعہ ہمارے علاقہ کی بزرگ ہستی نے سنایا جو کہ سوفیصد سچا ہے۔ساٹھ سال کی عافیت کا شکر: ایک مفتی صاحب فرمانے لگے کہ ایک دوست کے والدصاحب بیمار ہوئے ان کا چھوٹا پیشاب رُک گیا ان کو خوب پانی پلایا گیا کہ شاید پیشاب جاری ہوجائے مگر فائدہ نہ ہوا اور تکلیف شدت اختیار کرگئی‘ بیٹے ان کوہسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے چیک اپ کے فوراً بعد پیشاب والی نالی ڈال دی جس سے بہت تکلیف ہوئی‘ زخم بھی آیا مگر پیشاب جاری ہوگیا اور تکلیف میں افاقہ ہوا۔ ان کے بیٹوں نے بڑی لجاحت کے ساتھ ڈاکٹروں کا بہت شکریہ ادا کیا اور ان کے احسان مند ہوئے‘ اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ باباجی کے رونے کی آواز آرہی ہے‘ پوچھا کہ اباجی! اللہ کا فضل ہوا‘ آپ کی تکلیف دور ہوگئی پھر کیوں رو رہے ہیں تو باباجی فرمانے لگے اصل میں وجہ یہ ہے کہ ساٹھ سال تک میرا پیشاب آسانی و سہولت کے ساتھ خارج ہوتا رہا اور کبھی کوئی تکلیف نہ ہوئی ایک دن پیشاب رک گیا‘ چلایا‘ پھر بھی اللہ نے ہی کیا‘ ڈاکٹر صرف ذریعہ بنے اور میرے بیٹے کس قدر ڈاکٹروں کے احسان مند ہوئے اور بار بار ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں مگر ساٹھ سال تک اس رحیم و کریم مالک نے جو آسانی فرمائی اس کا ہم نے کتنا شکر ادا کیا؟؟؟

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 510 reviews.