Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طائف کا جج اور چار بیویوں کا انوکھا مقدمہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

ایک شخص کی چار بیویاں تھیں اور چاروں نے اکٹھا خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔ آج تک میری عدالت میں ایسا مقدمہ کبھی نہیں آیا کہ چاروں بیویوں نے اکٹھا کیس دائر کردیا اور سب طلاق مانگتی ہوں اور اس بات پر مصر تھیں کہ اس شخص کے ساتھ ہرگز ہرگز نہیں رہیں گی۔

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

میرے مخلص جناب عبدالرحمٰن سندھی ایک مرنجاں مرنج مخلص مہمان نواز اور سندھ کی پرانی ریت روایتوں کے حامل نہایت ہنس مکھ اور بامروت انسان ہیں۔ ابھی سندھ کے سفر میں ‘ میںانہی کے ساتھ ہمسفر تھا‘ اپنی گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے اور دوران ڈرائیونگ جس توجہ اور دیدہ دلیری سے ڈرائیور کررہے تھے اگر کوئی کمزور اعصاب کا شخص ہوتا تو درخواست کرتا کہ سرکار ہمیں یہیں اتار دیں‘ میں بھی تو کوئی مضبوط اعصاب کا شخص نہیں ہوں لیکن شاید ان کی شخصیت کا رعب اور عظمت تھی کہ جس کی وجہ سے میں جرأت کرکے بیٹھا رہا‘ اور یہ ایک دفعہ نہیں کئی بار ایسا سفر ہوا‘ دوران سفر مجھے بتانے لگے کہ طائف کے ایک جج ہیں میرے دوست ہیں‘ میں نے ان سے پوچھا کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا کوئی ایسا واقعہ سنائیں جو آپ کبھی بھول نہ سکیں ہوں‘ میری بات سن کر ایک زور دار قہقہہ لگایا پہلو بدلا میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولے لیکن آپ کو یہ بات کیسے سوجھی؟ میں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے معلومات لینا چاہ رہا ہوںکیونکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جو انسان کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ تو موصوف بولے کہ واقعہ بھی ہے راز بھی ہے‘ میں صرف واقعہ بیان کردوں کہ راز بھی ساتھ لیکن پھر خود ہی پورا واقعہ سنایا۔ کہنے لگے: میرے پاس ایک ایسا انوکھا کیس آیا کہ ایک شخص کی چار بیویاں تھیں اور چاروں نے اکٹھا خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔ آج تک میری عدالت میں ایسا مقدمہ کبھی نہیں آیا کہ چاروں بیویوں نے اکٹھا کیس دائر کردیا اور سب طلاق مانگتی ہوں اور اس بات پر مصر تھیں کہ اس شخص کے ساتھ ہرگز ہرگز نہیں رہیں گی۔ اس شخص نے لاکھ منتیں کیں‘ اپنی برادری خاندان اور قبیلہ کے بڑوں کو اس میں ڈالا لیکن خواتین تھیں کہ ماننے کو تیار بالکل نہیں تھیں پھر اس نے کوشش کی کہ ہر خاتون کو علیحدہ علیحدہ قائل کرنے کی کوشش کرے‘ سمجھدار اور معزز خواتین کواس کیس میں شامل کیا ہرخاتون سے علیحدہ ملاقات لیکن وہ خواتین ایسے سخت غصہ اور غیظ میں تھیں کہ کسی کی بات ماننا تو درکنار‘ اب تو وہ کسی کی سننا بھی برداشت نہیں کرتی تھیں۔ آخرکار یہ کیس جج کے پاس عدالت میں آیا اور جب عدالت میں آیا تو جج نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ آپ پر تشدد کرتا ہے‘ مارتا ہے جواب انکار تھا کہ نہیں بہت پیار محبت سے رکھتا ہے‘ اگلا سوال تھا کہ کیا آپ کو نان نفقہ نہیں دیتا خواتین بیک زبان بولیں کھلا رزق‘ کھلا کھانا اور بہترین لباس دیتا ہے‘ کیا یہ آپ کو گھر میں بند رکھتا ہے کسی کی شادی بیاہ‘ خوشی غمی کی تقریب میں آنے جانے پر پابندی تھی خواتین نے اس کا بھی انکار کیا‘ جج نے ہر طرح کے سوال کیے لیکن سب سوالوں کا جواب منفی نہیں مثبت تھا جس میں شوہر کے کسی پہلو میں طلاق کا کوئی جواز نہیں نکلتا تھا۔
جج منہ میں قلم لیے پریشان حالت میں سر جھکا کر بیٹھ گیا کہ ماجرا کیا ہے؟ آخرکار جج بولا آپ خود ہی بتائیں آپ طلاق کیوں لینا چاہتی ہیں؟ اور اس کی وجہ کیا ہےخواتین بولیں کہ اصول ہے کہ چار شادیاں ہیں تو مرد ہر رات ایک بیوی کے ساتھ رہے‘ اور باریاں مکمل ہوں لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے ہر رات سب کی باری ہوتی ہے‘ اور کوئی رات ناغہ نہیں ہوتا‘ ہم تھک چکی ہیں‘ ہمارا جسم اور جان جواب دے چکی ہے‘ ہم اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں‘ آخرکار جج نے ان کو قائل کیا کہ اگر میں ہر رات ایک باری بنادوں اور اس کو پابند کروں جس رات میں جس خاتون کی باری ہو یہ اسی کے کمرے میں رہے بڑی مشکل سے خواتین کو قائل کیا اور یوں چاروں خواتین کی طلاق ہوتے ہوتے بچی‘ وہ شخص بہت خوش تھا اور بار بار جج اور ساتھ معاونین کا شکریہ ادا کررہا تھا۔ جج نے اس سے پوچھا چلو تو کیس تو ختم ہوگیا‘ تو یہ بتا تیری صحت اور تندرستی کا راز کیا ہے‘ کہنے لگا: زندگی بھر میں نے کھجور دودھ او روٹی کےعلاوہ کچھ نہیں کھایا‘ تازہ اونٹنی کا دودھ‘ بکری کا یا گائے کا‘ بغیر آگ دئیے یا پھر کبھی کبھار ابلا ہوا‘ اور روٹی کے ساتھ کھجوریں‘ روٹی اکثر جَو کی‘ یا بعض اوقات گندم کی اور پھر ساتھ دودھ‘ میں بوڑھا ہوں لیکن میری زندگی کی غذا صرف یہی ہے۔
قارئین! یقیناً اس واقعہ کو پڑھ کر آپ مسکرائیں گے‘ حیران ہوں گے‘ لیکن یہ تینوں چیزیں کھجور‘ دودھ اور جَو یہ سب وہ چیزیں ہیں کہ جو نبویؐ غذائیں‘ صحابہ اہل بیتؓ کی غذائیں‘ اولیاء صالحینؒ کی غذائیں‘ بادشاہوں کی غذائیں‘ شہنشاہوں کے ٹانک ہیں۔ ہماری نسلیں آج فاسٹ فوڈز اور جنک فوڈز اور آپ کو علم ہے کہ ان دو لفظوں کا معنیٰ کیا ہیں ان دو لفظوں کا معنی پھوگ‘ کوڑا کرکٹ اور کچرا ہے‘ جب ہم پھوگ کھائیں گے اس میں کیا طاقت‘ کیا قوت ہوگی‘ اس میں کیا توانائیاں کیا پھر اس سے جسم میں روگ‘ بیماریاں‘ تکالیف بڑھیں گی یا کم ہوں گی۔ انسان صحت یاب ہوگا یا مریض ہوگا‘ کیا وہ معاشرہ صحت یاب ہوگا‘ ہرگز نہیں‘ بیمار معاشرہ ‘بیمار آوازیں اور بیمار قدم اور بیمار نسلیں۔ آئیے! ہم فطری غذاؤں کی طرف متوجہ ہوں‘ فطری چیزیں استعمال کریں اور یقین جانیے مذہب اسلام فطری چیزوں کا استعمال نہایت لاجواب پیمانہ پر ہے‘ کیا خیال ہے؟ دودھ‘ کھجور اور جَو یہ تینوں چیزیں آج کے بعد اپنی زندگی میں‘ اپنی نسلوں کی زندگی میں استعمال کرائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 517 reviews.