Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں عبقری اور ایڈیٹر عبقری کی سب سےبڑی مخالف تھی مگر

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری نے مجھےکیادیا یہ بعدمیں بتاؤں گی۔ پہلے یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ پہلے اگر میرے ساتھ یا گھر میں کوئی عبقری کی بات کرتا تو بغیر عبقری پڑھے بغیر ایڈیٹر عبقری کے بارے میں جانے بلاوجہ مخالفت کرتی کہ اس میگزین نے لوگوں کے دماغ خراب کررکھے ہیں‘ الٹی سیدھی باتیں لکھتے ہیں۔ خود سے مضامین بناتے ہیں۔ مگر ایک دن گھر میں پڑا دیکھا تو اٹھا کر پڑھنا شروع کردیا‘ ایک عجب سکون سا ملا‘ بس پھر چوری چھپے پڑھنا شروع کردیا اور آہستہ آہستہ عبقری کی قائل ہوگئی اور اپنے گناہ کی اللہ رب العزت سے گڑگڑا کر معافی مانگی اور ایڈیٹر عبقری سے بھی معافی مانگتی ہوں۔ عبقری پڑھنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا‘ اللہ تعالیٰ نے شفاء سےنواز دیا‘ آپ کے درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے سنتی ہوں‘ سب کوبتاتی ہوں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب کوئی میری بات کو رد نہیں کرتا‘ لوگوں کوعبقری میگزین دینے شروع کیے‘ جنہوں نے پڑھا اور اس میں موجود نسخہ جات اور وظائف پڑھے سب کو بہت فائدہ ہوا۔ زندگی میں اتار چڑھاؤ آئے‘ لوگوں نے میری خوب مخالفت کی‘ مگر میں نے ہمیشہ درگزر کیا اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھا‘ اللہ تعالیٰ نے میرا ہر قدم پر ساتھ دیا‘ میں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ اکیلی گھر میں رہتی‘ راتوں کوڈرجاتی‘ جاگ کر ساری رات گزارتی۔ مگر زبان پر اُف تک نہ آیا‘ والدین نے ناز نخروں سے پالا تھا‘ دکھ تکلیف کبھی دیکھی ہی نہ تھی‘ لیکن شادی کے بعد سب کچھ الٹ ملا۔ اللہ تعالیٰ کے سہارے اور اللہ تعالیٰ کے نام اور چھوٹا سا وظیفہ ہر قدم پر میرے ساتھ رہا۔ زندگی میں جو جو سختیاں آئیں میں لکھ نہیں سکتی مگر جو وظیفہ کرتی تھی وہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ تھا۔ اس کی بدولت میں ہر پریشانی سے نکل آتی اور مجھے پتہ بھی نہ چلتا۔ مشکلات آتیں لیکن ان کا حل بھی نہ جانے کدھر سے نکل آتا اور اکثر حیران ہوتی اور اس وظیفے کی تعداد زیادہ کردیتی۔ میں برکت والی تھیلی کا عمل بھی کرتی ہوں‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے برکت والی تھیلی منگوا رکھی ہے صبح و شام اس پر 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرتی ہوں اور جب بھی پیسے نکالنے یا رکھنے ہو ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر پھونک مار دیتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے برکت ہی برکت ہے‘ اس عمل سے بہت مشکلات حل ہوئیں۔ حقیقت میں ماہنامہ عبقری میرا دکھ سکھ کا ساتھی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 535 reviews.