Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پھٹکڑی ‘ نیم گرم پانی اور بیمار آنکھ ٹھیک

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے بیٹی کے گھر گیا‘ سیڑھیوں پر پڑا ہوا ایک رسالہ دیکھا‘ شاید نیچے والے کرایہ داروں کا تھا‘ اخبار والا پھینک گیا‘ پہلی بار دیکھتے ہی اچھا لگا‘ ایک ایک لفظ پڑھا اور ایک دن میں ہی ختم ہوگیا‘ پھر خود گھر لگوایا اور اب ہر ماہ عبقری میرے گھر آجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اس دور میں دکھی لوگوں کی خدمت ہورہی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت دے‘اس مصروفیت میں لوگوں کیلئے وقت نکالنا‘ ہفتہ وار درس‘ مہینہ وار دم‘ دوسرے شہروں کے پروگرام‘ ادویات‘ فون‘ یہ سب اللہ کی توفیق سے ہے کہ آپ ہر کسی کو وقت دے رہے ہیں۔ ماشاء اللہ عبقری بہت ہی اچھا ہے‘ میں پڑھ کر آگے لوگوں کو پڑھنے کیلئے دے دیتا ہوں۔ ہر کوئی مستفید ہورہا ہے۔ ایک ٹوٹکہ عبقری کیلئے حاضر ہے:۔
میری نواسی پیدا ہوئی‘ اس کی آنکھ سے ہروقت پانی بہتا رہتا تھا‘ اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال میں دکھایا انہوں نے کہا تین ماہ یہ دوائی استعمال کریں اور شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے ناک کو نیچے کی طرف مالش کرتے رہیں۔ مشکل کام تھا‘ بیوی نے کہا بزرگ (یعنی والدہ‘ دادی) ایک ٹوٹکہ استعمال کرتے تھے کہ ہلکا گرم پانی کرکے اس میں پھٹکڑی ڈال کر یعنی آدھ کپ نیم گرم پانی میں پھٹکڑی کی ڈلی دو مرتبہ گھمانی ہے پھر روئی سے آنکھ صاف کرنی ہے۔ ہم نے یہ ٹوٹکہ صرف دو دن کیا‘ نواسی کی آنکھ بالکل ٹھیک ہوگئی اور پھر کبھی پانی نہ نکلا۔الحمدللہ! ایک چھوٹے سے ٹوٹکے نے ہمیں تین ماہ کی ادویات سے بچایا اور بچی کودودن میں صحت عطا ہوگئی۔ (محمداسلم ملک‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 538 reviews.