Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معرفت اورشریعت والے

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

قارئین! پیر علی ہجویری کی کتاب کشف المحجوب کا باب ’’معرفت و شریعت‘‘ کا خلاصہ پڑھایا جارہا ہے مزید درج ہے:۔ علمِ ذات ِالٰہی کی شرط یہ ہے کہ عاقل بالغ انسان یہ اچھی طرح جان لے کہ اللہ جل شانہ بذاتِ خود ہمیشہ سے تھا، ہمیشہ سے ہے اور رہے گا۔ نہ اللہ کی ابتداء ہے، نہ انتہاء۔ وہ کسی خاص مکان اور جہت میں نہیں۔ اسکی ذات آفت و نقص سے پاک، مخلوق میں اسکی مانند کوئی نہیں، نہ بیوی نہ بچے، جو کچھ تمہارے وہم و عقل میں متصور ہوتا ہے ،ان سب کا پیدا کرنے والا ،ان سب کا قائم رکھنے والا، مالک صرف اللہ ہی ہے۔ ارشاد ہوتا ہے کہ بلاشبہ وہ سینوں کے بھیدوں کو خوب جانتا ہے۔ لیکن اس کے افعال کے علم کے صورت یا اس کے مطلب کیلئے یہ شرط ہے کہ تم یہ جانو کہ اللہ جل شانہ تمام مخلوقات اور اسکے افعال کا پیدا کرنے والا ہے۔ شریعت کے احکام کے اثبات کی دلیل یہ ہے کہ یہ یقین جانو کہ اللہ جل شانہ کی طرف سے ہمارے پاس اس کے رسول خارق عادات (خلاف عادت )معجزات لے کے آئے۔ جو کچھ حضور سرورِکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظاہر اور پوشیدہ امور کے متعلق ہمیں خبر دی وہ حق ہے اور شریعت کا رکن اول کتاب ِالٰہی ہے۔ میری امت گمراہی پر متفق نہیں ہو گی۔ تم پر اہل حق کی سب سے بڑی جماعت کی پیروی لازم ہے۔ الغرض حقیقت کے احکام اتنے ہیں اگر کوئی شخص ان سب کو جمع کرنا چاہے بھی تو نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اللہ جل اللہ شانہ کے لطائف کی کوئی انتہاء نہیں۔چونکہ یہ باب ہے معرفت و شریعت کا۔ جب سے حضور سرورِ کونین ﷺنے ہمیں شریعت اور معرفت کا علم عطا فرمایا۔ اس وقت زندگی کے دو شعبے رہے۔ایک وہ لوگ جو شریعت والے ہیں۔ ایک وہ ہیں جو معرفت والے ہیں۔ لیکن اس میں ایک وضاحت لازم ہے۔ ہمیشہ شریعت معرفت پر غالب رہے گی۔ جس دور میں بھی شریعت کو معرفت پہ غالب رہنے کا حق دیا گیا ،ہمیشہ حق قائم رہا حقیقت قائم رہی اور امت شرک اور بدعات اور بہت بڑے فتنوں سے بچی رہی۔ اور جس دور میں یہ فتنہ سامنے آیا امت کے کہ معرفت شریعت پہ غالب آ گئی۔ )

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 545 reviews.