Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ٹیچر کےتھپڑوں کی بارش سے بچنے کا انوکھا راز!

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ مجھے ماہنامہ عبقری اور دو انمول خزانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ ایک دفعہ آپ نے اپنے ایک درس میں فرمایا تھا کہ سینے پر ’’ع۔م۔ر ‘‘لکھنے سےڈر ختم ہوجاتا ہے۔ میں جب چھوٹی تھی تو بہت زیادہ ڈرتی تھی اتنا کہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے سے بھی ڈرتی تھی‘ میرے ابو نے آکر میرے سینے پر ’’ع م ر‘‘ لکھا تو میرا ڈر ایسے ختم ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔تھپڑوں کی بارش سے بچ گئی: عبقری میں میں نے کھیعص کے کمالات پڑھے تھے‘ ان پر عمل کیا‘ میرے والد کو بہت غصہ چڑھتا ہے‘ جب بھی میں ان کے پاس جاتی ہوں یہ والا عمل کرتی ہوں اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ مجھے کچھ نہیں کہتے۔ ایک مرتبہ سکول ٹیسٹ میں ساری کلاس فیل تھی‘ سب سے لائق بچی بھی فیل تھی‘ ہم کلاس میں آئیں تو ٹیچر کا ہاتھ اور بچیوں کا منہ‘ سب کو خوب تھپڑ لگ رہے تھے‘ میں نے یہ پانچ الفاظ (یعنی ک ھ ی ع ص) ہر انگلی پر پڑھ کر مٹھی بند کرلی۔ دل ہی دل میں درود شریف پڑھنا شروع کردیا۔ جب ٹیچر میرےپاس آئیں‘ میں نے فوراً مٹھی کھول دی اور میڈم نے میرا ٹیسٹ میرے ہاتھ میں  پکڑاتے ہوئے لمبا سا سانس کھینچا اور کہا ’’عمارہ! آپ کا تو میں آپ کے فادر کو بتاؤں گی‘‘ کیونکہ میرے والد ہر ہفتے سکول میں آکر میرا پوچھتے ہیں۔ میرے بعد بھی جس لڑکی کی باری آئی اس کو بھی خوب تھپڑ لگے مگر میں بچ گئی۔ (عمارہ زبیر‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 563 reviews.