Search

حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ جس نے لیلتہ القدر میں شب بیداری کی اور اس رات میں دو رکعت نماز پڑھی اور اﷲتعالیٰ سے بخشش مانگی، اﷲ تعالیٰ اسے معاف کر دیں گے اور اس نے اﷲ کی رحمت میں غوطہ لگایا اور اسے جبرائیل علیہ السلام اپنا پر لگائیں گے اور وہ جنت میں داخل ہوگیا۔
عصر سے مغرب تک: زیادہ سے زیادہ استغفار پڑھیں۔
مغرب سے عشاء تک: سترہ مرتبہ یہ کلمات پڑھیں۔

	
لیلتہ القدر کی مختصر مگر جامع عبادت

نماز عشاء کے بعد:عشاء کے بعد ایک مرتبہ سورۃ یٰسین، سورۃ دخان، سورۃملک۔ دو رکعت نماز نفل ہر رکعت میں ایک بار سورۃالقدر اورپندرہ مرتبہ سورۃ کوثر۔ 

اس رات میں نوافل، تلاوت کلام پاک، کلمہ طیبہ، درود شریف اور استغفار کی کثرت کریں۔ اﷲ پاک سے اس کی رضا اور جنت طلب کریں اور اﷲ کی ناراضگی اور دوزخ سے پناہ طلب کریں۔