Search

عبقری پبلشرز مخلوق خدا کی روحانی‘ جسمانی اور اخلاقی خدمت کیلئے اب تک 250 سے زائد کتب پیش کرچکا ہے ہر کتاب امت کے دینی و دنیاوی مسائل اور پریشانیوں کے  کیلئے اکسیر ہے اور دنیا بناتے بناتے آخرت بنادینے کا سنہری پیکیج بھی لیے ہوئے ہے۔ اعمال نبویﷺ اور اہل اللہ کے اعمال جو کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہیں ہماری کتب کا طرہ امتیاز ہیں۔ طب نبویﷺ اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم‘ طب اور اخلاق نبوی ﷺ کو امت کی روزمرہ زندگی کے مطابق پیش کرنا اور آسان اعمال کے ذریعے دلوں کو اللہ جل شانہٗ کے قریب اور آقا سرور کونین ﷺ کی مسنون زندگی سے متعارف کرانا عبقری پبلشرز کی اہم کوشش رہی ہے۔ عبقری پبلشرز کی کتب صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب سے بھی محبت‘ رواداری‘ خیرخواہی اور مدد کا مقصد لیے ہوئے ہے اور فرقہ واریت سے بچاؤ اور امن کی پرسکون زندگی کی طرف دعوت دیتی ہیں۔
ہماری کتب بذریعہ فون آرڈر کی جاسکتی ہیں۔ منی آرڈراور وی پی کی سہولت بھی میسر ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ہمارے ڈیلرز سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔