Search

اگر کسی شخص کو کسی معاملے میں تذبذب ہو اور خیالات میں انتشارہو کہ یہ کام کروں یا نہ کروں‘وہ استخارہ اس ترکیب سے کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دل مکمل یقین کے ساتھ ’ہاں‘ یا ’نا ں‘کی طرف ہوجائے گا یا خواب میں کوئی ایسا اشارہ مل جائے گا جس کے سبب کام میں یکسوئی پیدا ہوگی۔ مثلاً ہرا رنگ‘ ہرا کپڑا یا کھیت یا ہری گھاس کا میدان نظر آیا یہ کامیابی کا رنگ ہے یا خواب میں سیلاب‘ طوفان یا سخت اندھیرا نظر آیا یا جنگ ہورہی ہے یا آگ جل رہی ہے یہ اشارہ ہے کہ یہ کام کرنا صحیح نہیں ہے۔ اس کام کے کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ استخارہ کا طریقہ یہ ہے:۔

بعد نماز عشاء سونے سے قبل دو رکعت نفل پڑھے‘ اس میں استخارہ کی نیت ہو اس کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد یہ کلمات ایک سو بار پڑھے:۔

	
	
استخارہ کا عمل

آخر میں گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اور کسی سے بات کیے بغیر سوئے کہ قبلہ کی طرف چہرہ اور سینہ ہو۔ دایاں ہاتھ سر کے نیچے دبا ہو بعد میں نیند کی حالت میں کروٹ لی جائے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ یہ عمل تین یا سات دن کرے۔ اگر پہلے ہی دن معلوم ہوجائے تو پھر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔