اپنی آمدن میں سے ڈھائ فیصد نکال کے اپنے غریب رشتہ داروں کو دینا برکت کا خاص الخاص عمل ہے۔ غریب رشتہ دار اگر کینہ پرور ہوں تو نفع زیادہ ہوگا۔ مراد یہ ہے کہ ڈھائی فیصد مال نکا لتےہوئے یہ نہ سوچیں کہ رشتہ داروں کا ہمارے ساتھ رویّہ کیا ہے۔ بلکہ خالص للہیت سے اللہ کی رضا پانے کی جستجو میں غریب و مفلس رشتہ داروں کو اپنی آمدن کا ڈھائی فیصد نکال کے دینا، برکت پانے کا ایک بہت ہی بڑا راز ہے خواہ وہ آپ سے بغض و عناد و کینہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔بلکہ ایسی صورت میں اللہ ربّ العزّت سے اجرکی توقع مزید بڑھ جاتی ہے۔