اگر کوئی کئی امراض کے مجموعے یا کسی ایک مرض کی شدت کی وجہ سے سالوں سے بستر پہ پڑا ہو۔ صحتیابی کی کوئی امید نہ ہو۔ اس کے لئے یقین سے یہ دواعمال کرنے چاہیئے ہیں۔
1۔ ہاتھ کی پکی ایک روٹی صبح لینی ہے جو اگر غیر شادی شدہ بچی کی پکی ہو تو بہتر ورنہ خاتون عورت کی پکی ہو، مرد کی پکی نہ ہو۔ ایک روٹی صبح لینی ہے اور اس روٹی کے اوپر چالیس بار چھ بسم اللہ پانچ سورتیں (یعنی سورۃ الکافرون، سورۃ النصر، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق، سورۃ الناس بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ اور آخر میں پھر دوبارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنی ہے ۔ یوں یہ 6 بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 5 سورتیں ہوئیں۔)6 بسم اللہ اور 5 سورتوں کا یہ عمل 40 بارکر کے اس روٹی پہ دم کرنا ہے۔ یہ عمل ہر حالت میں بطور وظیفہ پڑھ سکتے ہیں ۔ اس روٹی کو صبح سفید چیز سے کھانا ہے جیسے دودھ، دہی، مکھن، بالائی، کوئی بھی سفید چیز ہو۔ شام کو کسی سالن یا کسی بھی چیز سے کھا لیں۔ یہ ستر دن عمل کرنا ہے۔ تیسرے دن انشاء اللہ اٹھنے بیٹھنے، بھاگنے دوڑنے کے قابل ہو جائیں گے ۔
2۔ سارا دن کھلا اَللّٰہُمَّ کٓھٰیٰعٓص، اَللّٰہُمَّ حٰمٓ عٓسٓقٓ انتہائی کثرت سے پڑھنا ہے۔ مریض خود بھی پڑھے اوراس کے لئے سارا گھر بھی پڑھے۔