وقت ہی زندگی ہے۔ زندگی صرف ایک بار ملی ہے لہٰذا اسے اچھے اور مفید کاموں میں گزارنا چاہیئے۔ شیطان انسان کا دشمن ہے اس لئے وہ وقت یعنی زندگی برباد کروانے کے لئے جہاں اور بہت سے ہتھیار استعمال کرتا ہے وہاں دورِ حاضر میں ایک ہتھکنڈا گیمز جیسے کہ پب جی وغیرہ بھی ہیں۔ اپنے آپ کویا اپنے پیاروں کو اس علّت سے نجات دلوانے کے لئے اللہ رب العزّت کےیہ پانچ مبارک نام بکثرت پڑھتے جائیے اور اس کی روح کو ہدیہ کرتے جائیے جس سے گیم کی علّت چھُڑوانی ہے۔ وہ مبارک اسمآء یہ ہیں:
یا مَانِعُ یا قَابِضُ یَا مُمِیتُ یَا صبُورُ یَا حَافِظُ