جو شخص ناکامیوں میں جکڑا ہو۔ ہر راہ بند ہوجاتی ہو۔ ناکامیوں نے گھیر لیا ہو۔اس کو چاہیئے کہ اپنا استعمال شدہ سب سے پرانا کپڑا لے۔ اس کو اپنی گود میں رکھ کے، اس کے اوپر تین بار سورۃ الکوثر پڑھنی ہے اور تیرہ بار سورۃ القارعۃ پڑھنی ہے۔ ہر دفعہ بسم اللہ، اوّل و آخر درود پاک کے ساتھ اور یہ پڑھ کے آپ نے وہ سوٹ رات کو پہننا ہے، صبح اتار دینا ہے۔ دوسری رات پھر اس پہ یہ عمل کرنا ہے، صرف گیارہ راتیں یہ عمل کرنا ہے۔ گیارہ دن کے بعد اس کپڑے کو جلا دینا ہے۔ جب یہ جلے گا جادو، اثرات، بندشیں، بیماریاں، تکلیفیں، ناکامیاں ہر چیز جل جائے گی۔
2۔ سارا دن آپ نے پڑھنا ہے، سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (سورۃ الصّٰفّٰت: ٧٩) بہت کھلا، بہت توجہ سے اور بہت زیادہ پڑھنا ہے۔