تلاش

اگر کسی شخص کو شیطانی چیزیں بہت تنگ کرتی ہوں ۔ اُسے رات میں سونے نہ دیتی ہوں۔ اس پہ اٹیک ہوتے ہوں جیسے کوئی اس کے ساتھ غلط کام کر رہا ہے۔اس وجہ سے دن میں کام پر بھی نہیں جا پاتا ہو۔جہاں بھی کام کرتا ہواسکو نکال دیتے ہوں تو ان تین اعمال کو توجہ اور مستقل مزاجی سے کرنے سے ان مسائل سے چھٹکارا ہو جاتا ہے۔ انشاءاللہ
1۔ اس شخص کاسارا گھرانہ آیت الکرسی کاحصّہ  اَللہُ لا اِلٰہَ اِلّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ  سارا دن کھلا بکثرت پڑھے۔رات میں ایۃ الکرسی پوری کر کےدرود شریف پڑھتے پڑھتے سو جائیں ۔
2۔ ہر ہفتہ اورمنگل کے دن کنگھا کریں۔ جو 2،4 بال نکلیں انکو خواتین انگلی پر لپیٹیں ۔مرد ہاتھ پر رکھ کر 40بار یَا مَا نِعُ پڑھیں اور انکو دفن کر دیں۔ 
 3۔ خودوہ نوجوان شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر دس منٹ تک بِسمِ اللہِ مَا شَا ءَاللہُ لا قُوَّۃَ اِلَّا بِا اللہ پڑھے ۔ دس منٹ کے بعد شیشے پہ پھونک مار دیں۔ اگر شیشے میں شکل بگڑی ہوئی لگے تو پریشان نہیں ہوں۔یہ جناتی چیزیں ہوتی ہیں جو کئی وجوہات سے لگ جاتی ہیں جیسے کہ
*ناپاک رہنا
* اذکار وظائف سے دوری 
* باہر کی پکی ہوئی چیزیں بہت زیادہ استعمال کرنا
 *کسی ناپاکی کے نظام کی وجہ سے!