محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میں ہر مہینے آپ کا عبقری شمارہ لے کر بڑی خوشی سے پڑھتا ہوں جس سے بہت کچھ حاصل ہوا ہے اور میری معلومات میں بہت اضافہ بھی ہوا ہے۔ میرے پاس قبض‘ گیس‘ معدہ کی جلن کیلئے ایک شاندار نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ ھوالشافی: یہ دیسی پھکی میں نے خود اپنے گھر میں تیار کی ہے اور استعمال کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے بہت سے لوگوں کو تیار کرکے استعمال کروائی ہے ‘ جس جس نے استعمال کی الحمدللہ ! اس سے بہت فائدہ ہوا۔ دیسی پھکی تیار کرنے کا طریقہ:پنیر ڈوڈی۔ اجوائن۔ سفیدپودینہ جس کو پہاڑی پودینہ بھی کہتے ہیں۔ ان تین چیزوں کو ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں۔ پھر اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں۔آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھائیں۔قبض‘ گیس‘ معدہ کی جلن سب ٹھیک۔استعمال کریں اور دعائیں دیں۔(ا،م ،راجپوت‘ راولپنڈی)(عبقری میگزین اکتوبر2014ءصفحہ 46)