محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میرے پاس ناف کو خود نکالنے کا ایک کامیاب ٹوٹکہ ہے جو کہ عبقری قارئین کی نذر ہے:۔ایک یا آدھے انچ موٹا دو فٹ لمبا ڈنڈا لیں‘ اکڑو بیٹھ کر یہ ڈنڈا گھٹنوں میں دبالیں۔ حلوہ یا کوئی نرم غذا سامنے رکھ لیں‘ دو منٹ کے بعد یہ غذا استعمال کریں‘ بعد غذا یہ ڈنڈا نکال دیں۔ ناف ٹھیک ہوجائے گی۔نوٹ: دونوں پاؤں اور گھٹنے ملیں ہوں تو بہتر ہے اور نہ ہوسکے تو کوئی حرج نہیں۔یہ ٹوٹکہ میں نے کئی افراد پر آزمایا ہے کامیاب پایا ہے۔ اکثر لوگ مجھ سے اپنی ناف نکلوانے آتے ہیں میں ان کو یہی ٹوٹکہ بتاتا ہوں ۔(ایک بندہ‘ نیو ملتان)(عبقری میگزین دسمبر2014ءصفحہ 23)