ہر قسم کے یرقان‘ قبض اور خون کی حرکت میں خرابی‘ جسم پر دانے وغیرہ کیلئے یہ حیرت انگیز ٹوٹکہ مفید ہے۔ ’’ز‘‘ اس بیماری میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔ اللہ کے کرم و فضل سے صحت یاب ہوگئے۔ اس دوائی کو استعمال کرتے ہوئے پرہیز لازم ہے۔ بنانے کا طریقہ: کسی بھی پنسار کی دکان سے افسنتین کی 50 روپے کی لکڑیاں لے کر ڈیڑھ کلو پانی میں ابالیں اور ساتھ آدھا کلو چینی ڈالیں۔ جب ایک کلو پانی بچ جائے تو اس کو اتار کر چھان لیں کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ استعمال: کپ کا چوتھا حصہ صبح‘ دوپہر اور چوتھائی حصہ شام میں استعمال کریں۔ دوائی کڑوی ہونے کی وجہ سے بھنے ہوئے چنے تھوڑے سے کھالیں تاکہ منہ کا ذائقہ ٹھیک رہے۔ (محمد،ز‘ ملتان) (عبقری میگزین مئی 2010ءصفحہ 22)