محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میں آپ کا درس روحانیت و امن ہر جمعرات تسبیح خانہ میں آکر سنتی ہوں۔ ایک مرتبہ درس کے بعد ایک لڑکی نے میرے سفید بال دیکھ کر اپنا آزمایا ہوا ٹوٹکہ بتایا کہ جب میں قرآن مجید حفظ کررہی تھی تو میرے بال سفید ہوگئے تو میں نے تین عدد آملے کا مربہ ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام کھایا۔ میں نے یہ ٹوٹکہ پانچ سے چھ ماہ استعمال کیا تو میرے بال دوبارہ سے سیاہ ہوگئے اور اب تک ایک بال بھی سفید نہیں ہے۔ اب بھی کبھی کبھار کھالیتی ہوں۔یہ ٹوٹکہ حافظہ کیلئے بھی لاجواب ہے۔(ر،ق) ماہنامہ عبقری میگزین جون2016،صفحہ5