محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میں جو ٹوٹکہ لکھنے جارہا ہوں یہ پڑھنے میں تو بہت چھوٹا ہے لیکن حیرت انگیز تاثیر رکھتا ہے۔ عبقری کے قارئین اسے معمولی اور سستا سمجھ کر نظرانداز مت کریں‘ جب آپ استعمال کریں گے تو خود ہی اس کی تعریف کریں گے اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ میرے بال بھی بہت زیادہ گرتے تھے میں نے یہی ٹوٹکہ استعمال کیا اور صرف سات دنوں میں بال گرنا بند ہوگئے اور نکھار بھی آگیا۔ آپ بھی آزمائیے گا اور نتیجہ ضرور عبقری میں لکھیے گا۔ ھوالشافی:لہسن (تھوم) کے اوپر جو چھلکا ہوتا ہے(چھال) حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور جب بھی نہائیں ‘ نہانے کے بعد یہی تیل استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بال نہیں گریں گے۔ (م،س) ماہنامہ عبقری میگزین جولائی 2016،صفحہ30