محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی مفید ہے۔ میں گزشتہ 50 سال سے اسے استعمال کررہا ہوں۔ بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی ضرورت نہیں پڑی۔ ھوالشافی: گری بادام ایک چھٹانک‘ اسطخودوس آدھی چھٹانک‘ دھنیا آدھا چھٹانک‘ خشخاس ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ مصری حسب ضرورت‘ ورق چاندی حسب ضرورت‘ دانہ چھوٹی الائچی حسب ضرورت۔اگر مصری کی بجائے خالص شہد استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔خوراک: بعد از غذا صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچہ چائے والا استعمال کریں۔(ی،ق)۔ عبقری میگزین نومبر2012ءصفحہ52