محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میری لیڈی ڈاکٹر مسز سرفراز (ایم بی بی ایس) جو کہ میرےبیٹے کی سسرالی رشتہ دار ہیں‘ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس شوگر کے مریض آتے ہیں ان میں سے ایک مریض جس کی شوگر 400 تک ہوگئی تھی اس نے بتایا کہ اس کی شوگر صرف صبح کے وقت ایک چمچی سنگھاڑے کا آٹا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے بتدریج کم ہوگئی۔ یعنی 400 سے 300 اور پھر 300 سے 200 حتیٰ کہ صحیح حالت پر آگئی۔(خواتین کے پوشیدہ امراض کیلئے بھی یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے)۔(س،خ‘ راولپنڈی)