(ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں)
﴾اَلحَفِیظُ﴿ اگر کوئی دشمن کے نرغہ میں ہو ، یا دشمن کی شرا ر ت سے خو ف زدہ ہو ،اَلحَفِیظُ کا ورد رکھنے والا اللہ تعالیٰ کی پنا ہ اور حفاظت میں رہتا ہے۔ جو شخص بعد نماز جمعہ باریک کا غذ پر 198 مر تبہ اَلحَفِیظُ لکھ کر اپنے پا س رکھے گا ، شیطانی وسوسہ ، با دشا ہ کے ظلم ، فا سد خیا لات اور سبا ع وبہا ئم اور حشرات الارض کے ضرر سے محفوظ رہے گا ، اور ہمیشہ ورد رکھنے سے تمام آفات سے محفو ظ رہے گا ۔ اگر کسی شخص کا کوئی ساما ن گم ہو گیا ہو ، تو اَ لحَفِیظ 119 بار پڑھ کر ﴾ یٰبُنَیَّ اِنَّھَآ اِن تَکُ مِثقَالَ حَبَّةٍ مِّن خَر دَلٍ فَتَکُن فِی صَخرَةٍ اَوفِی السَّمٰوٰتِ اَوفِی الاَرضِ یَا تِ بِھَا اللّٰہُ ﴿ (سورئہ لقمان آیت نمبر 16 )119 بار پڑھیں ۔ انشاءاللہ گم شدہ ما ل واپس مل جائے گا۔
﴾اَ لمُقِیتُ ﴿ اگر کسی شخص کا بچہ از حد شریر ہو ۔ تنگ کر تا ہو ، تو یہ اسم 7 بار کو زہ آب نا رسیدہ پر دم کر کے ، اس کو زہ میں بچہ کو پانی پلا ئیں اور اگر کوئی بچہ بہت روتا ہو ، تو بھی یہ عمل کریں ، بچے کا رونا مو قوف ہو جائے گا۔ اور اگر روزہ کی حالت میں جان جانے کا خطرہ ہو ، تو ایک مٹی کے ڈھیلے پر 7 با ر دم کر کے سونگھیں ، طاقت عود کر آئے گی ۔ اور اگر با رش کے پا نی پریہ اسم 7 بار دم کر کے بچہ کو پلائیں ، تو بچہ خو ش خلق اور قوی الحافظہ ہو جائے گا ۔
﴾اَلحَسِیبُ﴿ اگر کوئی شخص ایسی مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہو ۔ جس سے خلا صی کی کوئی تد بیر نظر نہ آتی ہو تو 7 دن تک صبح و شام دونو ں وقت 77 یا 80 مر تبہ ﴾حَسبِیَ اللّٰہُ الحَسِیبُ ﴿ پڑھیں ۔ ان شا ءاللہ انہی ایا م میں وہ مصیبت رفع ہو جا ئے گی ۔ جمعرات سے عمل شروع کرنا چاہیے ۔
﴾اَ لکَرِیمُ ﴿سیدنا علی مر تضیٰ رضی اللہ عنہ یہ اسم کثرت سے پڑھا کر تے تھے ۔ اس اسم مبا رک کے ور د سے خلقت کی نظر میں عزت و اکرام حاصل ہو تاہے ۔
﴾اَ لرَّقِیبُ ﴿یہ اسم اگر گھر کے دروا زہ کی چو کھٹ پر لکھ کر لگا دیں ، تو اس کی برکت سے تمام گھر والے گنا ہ سے محفوظ رہیں گے اور اگر کوئی لڑکا یا نوکر بھا گ جا نے کا عا دی ہو ۔یہ اسم رو ٹی پر لکھ کر کھلا دیں تو ا ن کے بھا گنے کی عادت چھوٹ جا ئے گی
﴾اَ لمُجِیبُ﴿ اگر یہ اسم لا تعداد بار پڑھیں ، تو جو دعا مانگیں قبول ہو گی اور اگر کوئی دشوار مہم پیش آجائے تو ﴾اَ لمُجِیبُ الوَاسِعُ الحَکِیمُ ﴿جس قدر ممکن ہو پڑھیں ، ان شا ءاللہ مشکل حل ہو جائے گی ۔
﴾اَ لوَاسِعُ﴿اس اسم شریف کی مزاولت سے علو م اور رزق کے دروازے کھل جا تے ہیں ۔ طبیعت میں قنا عت پیدا ہو جاتی ہے، اور حق تعالیٰ غیب سے رو زی کا سامان پیدا کر دیتا ہے ۔
﴾اَ لحَکِیمُ ﴿ کھیتی یا با غ کی پیداوار بڑھانے کے لیے یہ اسم مبا رک کا غذ پرلکھیں اور پانی سے دھو کر وہ پانی کھیتی یا باغ کو دیں ، پیدا وار بڑھ جائے گی ۔
﴾اَلوَدُ ودُ﴿ دو شخصو ں میں جائز محبت پیدا کرنے کے لیے بہ تصور صورت عشاءکے بعد 300 مر تبہ پڑھیں ، اور شرینی پر دم کر کے مطلوب کو کھلائیں ۔
﴾اَ لمَجِیدُ ﴿ فجر کی نماز کے بعد 99 مر تبہ پڑھ کر اپنے بدن پر دم کریں ۔ ان شا ءاللہ صحت و عا فیت سے رہیں گے ۔
﴾اَ لبَا عِثُ﴿ سوتے وقت سینہ پر ہا تھ رکھ کر 100 مر تبہ یہ اسم مبارک پڑھنے سے مر دہ دل زندہ ہو جا تاہے ۔ 745 مرتبہ پڑھنے سے اس عمل کی قوت کما ل کو پہنچ جا تی ہے ۔
﴾اَ لشَّھِیدُ ﴿ اگر کسی شخص کی اولا د نافرمان ، گستا خ اور سر کش ہو تو صبح کے وقت اس کی پیشانی پر ہا تھ رکھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے 21 مر تبہ اس اسم مبار ک کو پڑھیں ۔ حق تعالیٰ نیک بختی اور فرمان بر داری عطا فرمائے گا ۔
﴾اَ لحَقُّ ﴿اگر کوئی چیز گم ہو ، تو ایک کا غذ کے چا رو ں کو نو ں پر یہ اسم مبارک لکھیں ، اور اس کے بیچ میں گمشدہ چیز کا نام لکھ دیں ۔ پھر نصف شب بیدار ہو کر یہ کا غذا پنے ہا تھ پر رکھ کر آسمان کی طر ف منہ کر کے اس اسم شریف کے توسل سے اللہ سے دعا مانگے۔ گمشدہ چیز وا پس مل جائے گی
﴾اَ لوَکِیلُ ﴿ تھوڑا ساآٹا گوندھ کر ایک ہزار ایک گولیا ں بنائیں اور ہر گولی پر دشمنی کو دور کرنے کی نیت سے ہر گولی پر الوکیل لکھ کر گولی زمین پر رکھ دیں ، تا کہ چڑیا ں کھا جائیں ۔ دشمن مغلو ب ہو جائے گا
﴾اَ لقَوِیُّ ﴿ اس اسم کے خوا ص بھی وہی ہیں جو اَ لوَکِیلُ کے ہیں اور طریقہ عمل بھی وہی ہے جو اَلوَکِیلُ کا ہے فرق اتنا ہے کہ یہ اسم آٹے کی گو لیو ں پرپڑھ کر دم کیا جا تا ہے ، لکھا نہیں جا تا ہے ۔
﴾اَ لمَتِینُ﴿ اگر ما ں کی بیماری کی وجہ سے بچہ کا دودھ چھڑانا منظو ر ہو ، یا بچہ دودھ چھوڑنے پر صبر نہ کر سکتا ہو ، یا ما ں کے دودھ کی کمی ہو ، تو یہ اسم لکھ کر پلا نے سے متذکرہ شکا یا ت دور ہو جاتی ہے ۔
﴾اَلوَلِیُّ﴿ اگر کسی شخص کی عور ت بد کا ر یا آوا رہ ہو ، تو اس سے ہمبستری کے وقت یہ اسم دل ہی دل میں پڑھتے رہیں ۔
﴾اَ لحَمِیدُ﴿ جو مر د یا عورت زبان درا ز ہو ، تو کسی باریک کا غذ پر100 بار لکھ کر اس کوکھلا دیں ، بد زبانی جا تی رہے گی ۔
﴾اَلمُحصِیُ ﴿ جو شخص جمعہ کی شب کو یہ اسم ایک ہزار ایک بار پڑھنے کا معمول رکھے گا ۔ عنایت الہٰی سے عذاب قبر اور عذاب قیا مت سے محفوظ رہے گا ۔
﴾اَ لمُبدِیُ﴿ اگر حمل ساقط ہو جانے کا اندیشہ ہو ، تو شو ہر کو چاہیے کہ روزانہ صبح کو یہ اسم 10 بار پڑھے ، اور پڑھتے وقت اپنے ہا تھ کی شہا دت کی انگلی حاملہ کے پیٹ کے ار د گر د گھما تا رہے ۔
﴾اَ لمُعِیدُ ﴿ اس اسم کی خاصیت یہ ہے ، کہ مدا ومت سے گم شدہ چیز مل جا تی ہے اور کوئی چیز گم نہیں ہو تی۔
﴾اَ لحَیُّ﴿ جسم کے دردوں کے لیے 7 روز تک ہر روز پڑھ کر دم کرنے سے شفا حاصل ہو جا تی ہے ۔
﴾اَ لمُحِیطُ﴿اگر کسی شخص کا نفس بہت سر کش ہو ، تو رات کو سو تے وقت اپنا ہا تھ سینہ پر رکھ کر یہ اسم الہٰی پڑھتے پڑھتے سو جائیں ۔ نفس مطیع ہو جائے گا۔ دشمنکے شر سے محفوظ رہنے کے لیے منگل کی صبح کو 490 مر تبہ پڑھا جا تا ہے ۔
﴾اَ لحَیُّ﴿ یہ اسم مبارک پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے شفا ہوجا تی ہے ۔ جو شخص روزانہ 70 بار ورد پر مداومت کر ے گا۔ عمر دراز اور محبت و رُوحانیت میں ترقی ہو گی ۔
﴾اَلقَیُّومُ ﴿ اگر کسی شخص کو کوئی مشکل مہم پیش آجائے ، تو مغرب اور عشا ءکے درمیا ن 4 رکعت نفل پڑھیں ۔ ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد چارو ں قل پڑھنے چاہیے ۔ نما زسے فارغ ہو کر 17 مر تبہ ﴾یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ ﴿ پڑھیں ، ان شا ءاللہ کیسی ہی دشوار مہم کیو ں نہ ہو ، پو ری ہوجائے گی ۔
﴾اَلوَاجِدُ﴿ مال و دولت حاصل کر نے کے لیے جس قدر ممکن ہو،پڑھیں۔ ظاہری غنا ءکے لیے سریع الاثر ہے۔
﴾اَلوَاحِدُ﴿جو شخص کسی ایسے مر ض میں مبتلا ہو ، جس کا علاج نہ ہو ۔ اس کو ایک ہزار ایک مر تبہ بلا ناغہ پڑھنا چاہیے۔ ان شاءاللہ مر ض سے شفا پا ئے گا ۔