Search

محترم ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی مستقل قاریہ ہوں ہم سب گھر والوں کو عبقری کا بڑی شدت سے انتظار رہتا ہے ہم سب گھر والے روحانی محفل میں بڑے اہتمام اور ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں الحمدللہ روحانی محفل کی برکت سے ہمارے روحانی وجسمانی اور بہت سے گھریلو مسائل حل ہوئے ہیں۔ ٹینشن‘ جھگڑے‘ کشیدگیاں روزانہ کا معمول بن چکا تھا لیکن جب سے ہم گھروالوں نے روحانی محفل میں اہتمام سے شرکت کرنا شروع کی ہے حالات بدل گئے ہیں ہر ایک دوسرے کی عزت کرتا ہے بیماریوں سے نجات مل رہی ہے۔ واقعی اللہ کے ذکر میں بڑی طاقت ہے بس اس کیلئے توجہ اور یقین اور مستقل مزاجی چاہیے جتنا یقین کامل ہوتا ہے اتنا فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنا سچا تعلق نصیب فرمائے۔ پہلے وقت فضول باتوں میں لگتا تھا اس محفل کی برکت سے اب وقت اللہ کی یاد اور ذکر میں لگتا ہے۔