Search

السلام علیکم حکیم صاحب! دو سال پہلے میری ملاقات عبقری اور پھر آپ سے ہوئی۔ آپ سے ملاقات کے بعد اب تک میں نے عبقری کا کوئی شمارہ نہیں چھوڑا بلکہ عبقری کی گزشتہ فائلیں بھی لاکر ان کا دل سے مطالعہ کیا۔ عبقری کا مجھے یہ فائدہ ہوا کہ پہلے میں گھر میں کام کاج کے دوران میوزک سنتی تھی اور اب الحمدللہ جی چاہتا ہے کہ بس اللہ اور اس کے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہی سننے کو ملے۔ یہ سب آپ کی وجہ سے اور اللہ کے فضل و کرم سے ممکن ہوا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آپ نے میرے دل میں ایسی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بھردی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ حکیم صاحب میں آپ کو ایک خوشخبری سنانا چاہتی ہوں یقیناً آپ کو سن کر خوشی ہوگی میں نے آپ کی اجازت سے برقع یعنی نقاب شروع کردیا ہے۔ اس سے پہلے صرف برقع پہنتی تھی۔ یہ سب اللہ کے فضل اور آپ کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔ ورنہ میں اس قابل کہاں تھی جو کہ حضرت بی بی فاطمة الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سنت کو اپناتی۔ میری نقاب میں جوکیفیت تھی وہ بیان کرنا ذرا مشکل ہے۔ اصل میں مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے فرشتے میرے ساتھ ساتھ چل رہے ہوں اور میرے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔