(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں ۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیو ں نہ لکھیں ۔ )
چہرہ بدنما لگتا ہے ( آمنہ فاروق ۔۔ نوا ب شاہ )
میر ی عمر سولہ سال ہے ۔ ایف اے میں پڑھتی ہو ں ۔ چکنی اشیا نہیں کھا تی پھر بھی میر ی جلد چکنی ہے خصوصا ً نا ک ۔ اس کے سیا ہ دا غ کسی طر ح نہیں جا تے ۔ جس کے با عث چہرہ بد نما لگتا ہے ۔ میری امی کہتی ہیں ،کسی طر ح اپنا چہرہ ٹھیک کرو تا کہ جو رشتہ آئے وہ تمہیں پسند کرے ۔ میں پا نچوں وقت کی نمازی ہو ں ۔ خدارا میری مدد کر یں ۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا ۔
٭ بی بی ! پریشان مت ہو ں ۔ اس عمر میں جلد عموماً چکنی ہو جا تی ہے ۔ آپ با زار کے صابن اور کریمیں لگانی چھوڑ دیں ۔ چنے کی دال کا بیسن پیالی میں بھر کر رکھیے ۔ صبح و شام بیسن چہرے پر لگا کر منہ دھوئیے ۔ تھوڑا سا ہ%D