ماہِ دسمبر کے جوابات :
٭ محترم آصف صاحب آپ عبقری کے دفتر سے طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہئیر آئل اور ہئیر آئل پاﺅڈر استعمال کریں ۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گاانشاءاللہ ۔ میں نے اور ہما رے گھر والو ں نے طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہئیر آئل کو استعمال کیا اس کے ہمیں بہت اچھے نتائج ملے ۔(رابعہ ۔ فیصل آبا د)٭محترمہ زیب النساءصاحبہ کہیں سے مورچھل مل جائے تو وہ خرید کر اپنے با ور چی خانے میںیا جہاں پر زیادہ چھپکلیاںآتی ہو ںوہا ں رکھئے ۔چھپکلیا ں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔ (شبیراں بیگم ۔ حاصل پو ر )
٭چہرے کی رنگت کے لیے پو دینہ گیا رہ پتے توڑ لیں ۔ پھر ایک پیا لی پانی ابال لیں ۔ ابل جا ئے تو پیا لی میں دھلے ہوئے پتے ڈال دیں ۔ پانی ٹھنڈا ہو ، تو پیا لی صحن میں آسمان تلے کسی چھلنی یا جالی سے ڈھک کر رکھ دیجئے ۔ صبح اٹھ کر نہا ر منہ پانی چھان کر پی لیجئے ۔ ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا۔ (ثریا خانم ۔ لا ہو ر)
٭سر پھو کا، گل منڈی ، ریوند چینی 6-6 گرام ایک گلا س پانی میں رات کو بھگو دیجیے ، صبح جو ش دے کر چھا ن کر پی لیجئے اگر مر ض شد ید ہے تو صبح اور رات دونو ںوقت یہ نسخہ نو ش جاں کیجئے ۔اللہ تعالیٰ شفا دینے والے ہیں ۔ (محمد سعید ۔ کراچی)
٭بھائی ! آپ بارہ یا پندرہ گریا ں با دامو ں کی رات کو بھگو دیجیے ، صبح چھیل کر ان کو دودھ کی مدد سے جس قدر باریک پیس سکتے ہو ں پسو الیجئے ، پھرایک گلا س دودھ میں یہ پسے ہوئے با دام ڈال کر نہا ر منہ نوش کیجئے ۔ ان شا ءاللہ اس سے بہت زیا دہ افا قہ ہو گا ۔ ٭نیلم بہن آپ لہسن کے دو جو ئے یعنی دو دانے لے کر چھیلیں اور توا گرم کر کے اس پر انہیں بھو ن لیں ۔ گھی تیل نہیں لگا نا ۔ جب لہسن کا رنگ بدلنے لگے تو اسے اتا رئیے ، نمک چھڑک کر چبائیں اور نگل لیں ۔ اس سے گلا صاف ہو جاتاہے ۔ ملٹھی چو سنے سے بھی گلے کو فا ئدہ ہوتاہے ۔ (سونیا راحیل ، لا ڑکا نہ ) ٭رانا بشیر صاحب جون 2008 کے ماہنامہ عبقری کے صفحہ نمبر 4 پر گھٹنو ںکے مر ض کے متعلق ایک مضمون چھپا تھا ۔جس میں ایک نسخہ بھی تھا وہ میں نے خود استعمال کیا اور بہت زیا دہ فائدہ محسو س کیا تھا ۔ آپ سے گزار ش ہے آپ بھی وہی نسخہ استعمال کریں ۔ ان شا ءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہو گا ۔
ماہِ جنوری کے سوالا ت:
٭مجھے اٹھرا کا مر ض لا حق ہے ، میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر تقریباًنو سال ہے ، اس کے بعد چار دفعہ میری ابا رشن ہوگئی ۔ دو دفعہ زندہ بچے پانچ ماہ کے پیدا ہوئے اور ڈیڑ ھ دو ما ہ کے بعد فوت ہو گئے۔ میں بہت پریشان ہوں ، برائے مہربانی کوئی میرے سوال کا آزمو دہ نسخہ دیکر شکریہ کا موقع دے ، ساری عمر آپ کو دعا دونگی ۔ (مہوش علی ۔ لاہو ر) ٭میری بیٹی کے بال نو سال کی عمر میں تیزی سے سفید ہونے شروع ہو گئے ہیں اور اکثر نزلہ بھی رہتا ہے ۔ بالوں کی سفیدی کے لیے آزمو دہ نسخہ چاہیے ۔ ( نعیم، لاہور)٭میری والدہ کے منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا ہے اور منہ خشک رہتاہے ، خاص طور پر رات کو جب پیشا ب آتا ہے تو اس وقت منہ اتنا خشک ہوجاتا ہے کہ پانی نہ ملا تو شاید جان نکل جائے گی ۔ (زینب بی بی ، پشا ور ) ٭محترم قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا بیٹا 2 سال کا ہے ۔ دل کے اوپر والی ہڈی گنبد کی شکل (کب )میں بڑھ گئی ہے ۔ کوئی شافی حل بتا کر ممنون فرمائیں ۔ (نیا ز ۔ صادق آبا د )
٭میری عمر 14 سال ہے ، میرا قد ٹھیک ہے لیکن میری صحت بہت کمزور ہے اس کے علا وہ میری نظر بھی بہت کمزور ہے ۔ یہاں تک کہ ایک فُٹ کے فاصلے سے اخبا ر یا رسالہ نہیں پڑھا جاتا۔ برائے مہر بانی عبقری کے قارئین کوئی تجربہ شدہ اور آسان نسخہ بتائیں ، میں عمر بھر دعائیں دو ں گا ۔ (ثاقب ہا شمی ، گوجرانوالہ )٭میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ سے اور معدے سے بد بو آتی ہے ۔ جس سے مجھے شر مندگی ہو تی ہے ۔ میں دانتوں کی بھی اچھی طر ح صفائی کر تی ہو ں لیکن پھر بھی بدبو بہت زیا دہ آتی ہے ۔ اس کا کوئی نسخہ بتائیں ۔ (نام نہ لکھیں)
٭میری عمر 14 سال ہے میرا قد بھی اچھا ہے لیکن میری صحت اچھی نہیں ہے میں دبلا پتلا ہو ں اور کمزوری بھی محسوس ہو تی ہے ، براہِ کرم کوئی عبقری کے قارئین میں سے کوئی ایسا نسخہ یا ٹوٹکہ بتائیں کہ میرا جسم فر بہ ہو جائے اور میر ی صحت اچھی ہو جائے ۔ (حافظ شہبا ز احمد ، ڈسکہ )