Search

روحانی محفل سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی گزشتہ  تینسال سے قاریہ ہوں اور میں گزشتہ تقریباً دو سال سے روحانی محفل کررہی ہوں‘ روحانی محفل نے میری بہت سے پریشانیاں‘ مشکلات دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں حل کی ہیں۔ میرے چہرے پر بال تھے جو کہ بہت ہی بدنما لگتے تھے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ ایک دفعہ میں خاص چہرے کے بالوں کا دل میں رکھتے ہوئے روحانی محفل کی‘ تقریباً ایک ماہ مسلسل روحانی محفل  کی ‘میرا چہرہ بالوں سے ایسے صاف ہوا ہے جیسے کبھی بال تھے ہی نہیں۔ (شائستہ رحیم‘ راولپنڈی)