(1) ہر نماز کے بعد پانچ مرتبہ صدق دل سے ہمیشہ کے لئے روزانہ پڑھے۔ انشاءاللہ عامل کے دل میں محبت الٰہی کا جذبہ پیدا ہو جائے گا۔ اَللّٰھُمَّ حَرِّق قَلبِی بِنَارِ عَشَّقِکَ وَارزُقنِی اِزدِیَادَ مُحَبَّتِکَ حَتّٰی لَا یَبقَی شَیی غَیرُکَ
(2) اگرکوئی شخص چاہے کہ اس کا دل خدا کی طرف رجوع ہو جائے تو لازم ہے کہ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ اس آیت مبارکہ کو پڑھ لیا کرے۔ انشاءاللہ اس کا قلب محبت الٰہی میں قائم ہو جائے گا۔ آیت شریف یہ ہے ۔ فَاستَقِم کَمَا اُمِرتَ وَمَن تَابَ مَعَکَo(ہود:112)
(3) ہر نماز کے بعد کلمہ توحید لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لَاشَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَیُمِیِتُ وَھُوَ حَیّ لَایَمُوتُ اَبَدًا اَبَدًا ذُوالجَلَالِ وَالاِکرَامِ ط بِیَدِہِ لخَیرُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَییٍ قَدِیرط پڑھ لینے سے بندے کی نماز قبول ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس بندے کو اپنی محبت عطا کردیتا ہے۔
(4) لَااِٰلہَ اِلاَّ اللّٰہُ سَبحَانَ الصَّمَدِ الاَحَدِ لَااِٰلہَ اِلاَّ اللّٰہُ سَبحَانَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ لاَاِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ سُبحَانَ الوَکِیلِ الکَفِیلِ لَااِٰلہَ اِلَّا اللّٰہُ سُبحَانَ الفَتَّاحِ العَلِیمِ۔ ہر روزنماز مغرب کے بعد دس مرتبہ (اول وآخر درود شریف جتنی مرتبہ چاہے) پڑھنے سے انسان کے دل میں محبت الٰہی کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے اور مداومت کرنے سے عاشق خدا بن جاتا ہے۔
(5) ہر وقت کے لئے، وضو، بے وضو، غرض جس حالت میں بھی ہو اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے ذیل کا وردزبان پررکھے انشاءاللہ محبت الٰہی کے سمندر میں شناوری کرے گا۔ اَللّٰہُ حَاضِرِی۔ اَللّٰہُ نَاظِرِی، اَللّٰہُ شَاھِدِی، اَللّٰہُ نَاصِرِی، اَللّٰہُ مَعِی اَللّٰہُ لِی۔
(6) جو شخص اللہ کی محبت اور اس کا قرب پانے کا متمنی ہو تو اس کو چاہیے کہ ہروقت اپنے آپ کو حضوری میں سمجھے یعنی ہر وقت یہ تصور کرے کہ میرے ہر فعل اور میری ہر سوچ کو اللہ پاک دیکھ رہے ہیں۔ اس کیفیت پر مداومت کرنے سے انشاءاللہ بہت جلد محبت الٰہی میں کامیاب ہو گا۔