Search

آج میں آپ کے سامنے وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مصائب و مشکلات، پریشانی اور تفکرات کے وقت مانگنے کی اپنی امت کو تعلیم و تلقین فرمائی ہیں پیش خدمت کرتا ہوں۔ سخت خطرے کے وقت اَللّٰہُمَّ استُر عَورَا تِنَا وَاٰمِن رَوعَاتِنَا (مسند احمد) ”اے اللہ! ہماری پردہ داری فرما اور گھبراہٹ کو بے خوفی اور اطمینان سے بدل دے“۔ فکر اور پریشانی کے وقت لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ العَظِیمُ الحَلِیمُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الاَرضِ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِ (بخاری و مسلم) مصائب اور مشکلات کے وقت جب ایسی مشکلات آن پڑیں کہ جن سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہوتو درج ذیل آیت کا خلوص دل سے ورد کریں انشاءاللہ سب مشکلات حل ہوجائیں گی۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ (سورة الانبیاءآیت نمبر 87 پارہ نمبر17) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نے فرمایا کہ جب کوئی مشکل اور بھاری معاملہ پیش آئے تو یہ کلمات کہو حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ (سورة ال عمران) ”ہمیں اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہی سب کام سپرد کرنے کے لئے اچھا ہے“۔ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نے فرمایا: جو بندہ (کسی مشکل اور پریشانی میں) اللہ جل سبحانہ کی بارگاہ میں ان کلمات سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مشکل کو آسان کرکے اسے پریشانی سے نجات عطا فرمائینگے ۔ (مکارم الاخلاق للخرائطی) اَللّٰہُمَّ رَبُّ السَّمٰوَاتِ السَّبعِ وَرَبُّ العَرشِ العَظِیمِ اِکفِنِی کُلَّ مُہِمٍّ مِن حَیثُ شِئتَ مِن اَینَ شِئتَ