Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میراتعلق سویڈن سے ہے‘ ہمارا ماحول اور میرے گھر کا ماحول بالکل بھی دینی نہیں ہے۔ اس رمضان میں ایک دن میں ایسے ہی نیٹ پر روحانیت پر سرچ کررہا تھا کہ مجھے عبقری کی ویب سائٹ ملی میں نے ویب سائٹ کھولی اور اس میں آپ کے رمضان کے درس سنے‘ میں جیسے جیسے درس سنتا گیا میرے اندر کی دنیا بدلتی گئی اس دن میں بہت رویا شاید میں زندگی میں کبھی اتنا نہ رویا تھا۔ میں نے کبھی روزے نہیں رکھے تھے اور اس رمضان کے بھی میرے تیرہ روزے گزر چکے تھے‘ میں نے سچے دل سے توبہ کی اور باقی کے روزے رکھے‘
محترم حکیم صاحب آپ کے درس نے میری دنیا ہی بدل کر رکھ دی ہے‘ ہم نام کے مسلمان تھے لیکن مجھے اسلام کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا میں نے اپ کے سابقہ سارے دروس سنے اور آج میں پانچ وقت کا نمازی ہوں۔ (کامران نوال‘ سویڈن)