محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو 17سال ہوگئے ہیں اور میں اب تک بے اولاد ہوں اسی طرح میرے ایک دوست میرے ہی محلہ کے رہائشی ہیں ان کی شادی کو7/8سال ہوگئے تھے ان کے ہاں بھی اولاد نہ تھی‘ اس کے کسی دوست نے ان سے کہا کہ آپ عبقری رسالہ لیں اور حکیم صاحب سے خط کے ذریعے رابطہ کریں۔ انہوں نے آپ کو خط لکھا تو آپ نے کچھ وظائف اور شہد ان کو بھجوا دیا اور اللہ تعالیٰ نے ان پر پہلے ہی مہینے کرم کردیا۔ باتوں باتوں میں اس نے مجھے بھی کہا کہ آپ ماہ جنوری کا عبقری رسالہ خریدیں اور اسے پڑھیں‘ پھر تم مجھ سے ملاقات کرنا۔ میں نے صبح جاتے ہی عبقری رسالہ خرید کیا اور اس کو دو دن تک مکمل پڑھا۔
جب عشاء کی نماز کے بعد اپنے دوست سے ملا تو اس نے کہا کہ رسالہ کیسا ہے؟ میں نے اس سے کہا میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے آج تک ایسا ایمان والا اور ایسی اچھی اچھی باتوں والا رسالہ نہ آج تک دیکھا ہے اور نہ ہی ایسی باتیں جو دل کو ہلا دیں پڑھا ہے۔ اس نے کہا کہ اللہ نے مجھے اس رسالہ کے ذریعہ اولاد سے نوازا ہے‘ اگر عبقری نہ ہوتا تو شاید میں ہمیشہ بے اولاد ہی رہتا۔ عبقری نے ہی میری رہنمائی کی اور مجھے محترم حکیم صاحب سے ملوایا ہے۔ میرے دوست نے کہا کہ تم بھی عبقری رسالہ کے مستقل قاری بنو اور حکیم صاحب کو خط لکھو انشاء اللہ آپ کو ان سے مایوسی نہیں ہوگی اور اللہ تعالیٰ آپ کو بھی خوشیاں ان کے طفیل ضرور دینگے۔ انشاء اللہ۔