محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیاو آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے‘ آپ کے اہل و عیال کو سدا اپنے حفظ و امان میں رکھے ‘ آمین!۔کافی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ آج اپنا آزمایا ہوا نسخہ تحریر کررہی ہوں‘میرا یہ نسخہ عبقری میگزین میں ضرور شائع کیجئے گا۔
جس شخص کے پاؤں کی انگلیوں کے اندر خون رستا ہو یا زخم ہو اور اس وجہ سےخارش ہوتی ہو تو رات کو سونے سے پہلے یہ مرہم روزانہ چار سے پانچ بار متاثرہ جگہ پر لگائیں‘آرام ملے گا‘ دوبارہ اس جگہ نہ خارش ہو گی نہ کوئی زخم بنے گا ۔
نسخہ : سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر ایک بار زخم والی جگہ پر لگائیں‘ ہلکی جلن محسوس ہو گی لیکن چار سے پانچ مرتبہ لگانے سے مکمل آرام آجاتا ہے۔ (نورین‘راولپنڈی)