تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری سے جڑنے کے بعد اللہ تعالیٰ زندگی کو آسان اور خوشگوار بنا دیا ہے‘جینے کا سلیقہ ملا ہے ‘انسانیت کا درد اور ان کے لئے خیر خواہی کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔عبقری کی وجہ سے بہت سے طبی و روحانی فوائد ملے‘ چند تجربات تحریر کر رہی ہوں۔
قد بڑھانے کاآزمودہ نسخہ
آپ نے روحانی محفل میں ایک بار بتایا تھا کہ جن لوگوں کا قد نہ بڑھ رہا ہوں انہیں چاہیے کہ خالص زیتون ایکسٹرا ورجن تیل جس کا تیل کے ڈبے یا شیشی میں باقاعدہ لکھا ہوتا ہے استعمال کرنا شروع کردیں‘ اس کے حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔عبقری رسالہ میں بھی کئی بار زیتون کے تیل کے فوائد پڑھے۔میرا قد نہیں بڑھ رہا تھا‘کمزوری کی شکایت رہتی تھی‘چنانچہ میں نے ایک اچھی کمپنی کاایکسٹرا ورجن والا زیتون کا تیل لیا اور روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر نا شروع کر دیا‘دو ماہ میں دو لٹر استعمال کر چکی ہوں جس کے واقعی حیرت انگیز نتائج مل رہے ہیں۔قد میں واضح طور پر فرق پڑنا شروع ہو گیا ہے ‘ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔جسم کے اندر طاقت محسوس ہو ئی ہے‘چہرے کی رنگت نکھر گئی ہے۔دماغی طور پر مضبوط ہو رہی ہوں‘ذہن میں عجیب قسم کے خیالات آتے تھے ان سے بھی نجات ملی ہے اور یادداشت میں بھی اضافہ ہوا ہے‘ انوکھے فوائد مل رہے ہیں۔
رزق میں تونگری
کھانا کھانے کے دوران سات بار سورئہ فاتحہ پڑھنے کے فوائد سنے تو اس عمل کو معمول میں شامل کر لیا‘الحمدللہ اس عمل کی برکت سے رزق میں بے بہا برکت نصیب ہوئی ‘ نحوستوں کا خاتمہ ہوا۔گھریلو لڑائی جھگڑوں سے نجات ملی۔اب جب بھی کھانا کھاتی ہوں تو اس دوران سات بار سورئہ فاتحہ ضرور پڑھتی ہوں۔