تلاش

قدرت نے زمین سے بے شمار نباتات اگائیں، ان میں حیرت انگیز شفاء رکھی ہے، ان کا استعمال ہمیں روزمرہ زندگی میں بے پناہ فوائد دیتا ہے۔ تارامیرا بھی اپنے اندر بہت اہم خصوصیات رکھتا ہے۔ حکماء نے اس قیمتی پودے کے پھول، بیج اور تیل کو ایک سستی بدن پرور غذا اور دوا کا درجہ دیا ہے۔
بعض لوگ خارش کی ضدی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ حتی کہ بعض خاندانوں کو کئی کئی سال سے خارش نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ قدرت نے اس معمولی عام ملنے والے پودے  کواس ضدی مرض کا بے ضرر شافی علاج بنایا ہے۔خارش سے تنگ حال مریض تارا میرا کے پھول اوربیج روزانہ سوا تولہ سے ایک چھٹا نک تک چند روز استعمال کریں اور اس کے تیل کو خارش والے مقامات پر لگا کر گھنٹہ دو گھنٹے کھلا چھوڑ دیں تو اللہ کے فضل سے اس موذی مرض سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔یہ تیل خارش والے مقام پر جلن پیدا کرتا ہے مگر خارش کے جراثیم ہلاک کرنے کے لیے اس جلن کو برداشت کرنا ضروری ہے ۔
ہاضمہ بہترین ، گیس تیزابیت ختم
 آج کل نوے فیصد معاشرہ ہاضمہ کی خرابی اور معدہ کی تیزابیت کے چکر میں پھنسا ہوا ہے۔ اگر اس کے بیج ایک پاؤ دو سیر دودھ میں نرم آگ پر کھویا بنا کر آدھ سیر چینی ملا کر رکھ لیں۔سوا سوا تولے کے لڈو بنالیں اور صبح ناشتہ کے وقت ایک سے تین لڈوکھا کر اس کے بعد پانی، چائے کی پیالی یا چاٹی کی مکھن نکلی لسی کا گلاس پی کرنا شتہ ختم کر دیا جائے تو اللہ کے فضل سےچند دنوں میں ہاضمہ مضبوط ، گیس دور اور معدہ عمدہ کام کرنے لگے۔ اس کا مزاج گرم ہےاور معدہ اسے تین گھنٹوں میںہضم کر لیتا ہے ۔
 اگر تار میرا کے بیج ایک چھٹانک، سیاہ مرچ اور نمک ایک ایک تولہ ملا کر پیس کررکھ لیں اور صبح ناشتے میںایک دو آدھے ابلے انڈوں کو آدھ سے ڈیڑھ چائےوالا چمچ یہ سفوف لگا کر کھا لیں اور اس کے بعد چائے یا نیم گرم دودھ پی لیں۔ یہ ناشتہ شروع کردیں تو اس سے کمر مضبوط اور بدن میں طاقت، خون کی کمی پوری ہونے سے رنگ سرخ اور تکان کا نام و نشان بھی نہ رہے گا۔جنہیں پنڈلیوں میں درد کی شکایت ہو، تارا میرا کے بیج ہلکے کوٹ کردر درے کر لیں اور اس کے وزن سے آدھا نمک ملاکر رکھیں۔ سوتے وقت چائے کے ایک سے تین چمچ تک چند روز استعمال کرنے سے پنڈلیوں کی درد میں افاقہ ہو گا۔ 
دائمی قبض ختم اوربڑھا پیٹ کم کریں 
دائمی قبض اور جوڑوں کے درد کے لیے تارا میرا ایک چھٹانک اور گلاب کے پھول سوا تولہ کوٹ کر روزانہ سوتے وقت ایک سے تین چائے والے چمچ چند روز استعمال کرنے سے دائمی قبض دور اور جوڑوں کا درد دورہو جاتا ہے ۔ 
دماغ ترو تازہ، آنکھیں زیادہ کام کرنے سے نہ تھکیں، اعصابی کمزوری دور کرنے اوربڑھا ہوا پیٹ کم کرنےکے لئے یہ نسخہ بے حد مفید ہے۔ کالے چنے لیں، اور تارا میرا کےسالم پودوں کو کوٹ کر پانی نکالیں اور کالے چنے اس پانی میں اتنے بھگو دیں کہ پانی چنوں سے دو انچ اوپر آجائے۔ ان چنوں کو سایہ میں خشک کر کے پیس کر رکھ لیں اور روزانہ ایک سے سات چائے والے چمچ بطور ناشتہ صرف پانی یاچائے کے ہمراہ چند روز استعمال کریں۔