تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند آزمودہ تجربات تحریر کر رہاہوں‘آپ سے گزارش ہے کہ انہیں عبقری رسالہ میں ضرور شائع کیجئے تاکہ لوگوں کو نفع ہو۔
بہترین سواری اور سفر میں آسانی کے لئے
اگر کبھی سواری نہ مل رہی ہو تو شورئہ قریش کو مسلسل پڑھنا شروع کر دیں‘ ان شاءاللہ تھوڑی ہی دیر میں بہترین سواری مل جاتی ہے اورسفر میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
معدہ اور سینے کی جلن کامیٹھا علاج
معدہ میں جلن کی شکایت ہو یا معدہ خراب ہو تو روزانہ کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھا لینے سے معدہ تندرست رہتا ہے‘ معدہ اور سینے میں جلن کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ معدہ کے امراض سے نجات کے لئےایک چٹنی بنا کر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے‘معدہ کے تمام امراض میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔چٹنی بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ سبز دھنیا‘ سبز پودینہ اور سبز مرچ ہم وزن لے کر انہیں پیس لیں۔پھر ان میں حسب ضرورت دہی ملا کر استعمال کریں ‘ذائقہ لاجواب اور شفاء بے مثال۔
نزلہ و زکام کے امراض میں فوری آرام
نزلہ و زکام کے امراض سے نجات کے لئے عبقری بنفشی قہوہ اور شفاء حیرت کا استعمال بہت لاجواب ہے۔ہمارے ایک قریب عزیز تھے جنہیں کافی عرصہ سے نزلہ و زکام کی شکایت تھی۔میں نے انہیں بنفشی قہوہ اور شفاء حیرت بطور تحفہ دیں اور انہیں بروشر پر لکھی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ چند دن ان ادویات کا استعمال کیا جس سے انہیں شفاء مل گئی۔اس کےعلاوہ جب بھی کوئی دانت کا کوئی مسئلہ ہو‘درد ہو تو عبقری سچا منجن استعمال کرنے سےآرام ملتا ہے۔بہت سے لوگوں کو استعمال کروایا سب کو نفع ہوا۔
لا علاج امراض میں مبتلا ضرور آزمائیں
اگر کوئی شخص بیمار ہو‘کسی بھی طرح نجات نہ مل رہی ہو تو شفاء پانے کے لئے میرا ایک آزمودہ عمل ہے جو بارہا کا آزمودہ ہے۔ہمارے علاقہ میں ایک شخص کافی عرصہ سے بیمار تھے‘ علاج کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔انہوں نے کافی جگہوں سے علاج کروایا‘شہر کے معروف ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے مگر شفاء نہ مل سکی اور وہ مایوس ہو چکے تھے۔میں نے انہیں اپنا آزمودہ عمل پڑھنے کے لئے بتایا‘کچھ عرصہ مسلسل کرنے سے اللہ تعالیٰ نے شفاء عطا فرمائی۔ عمل یہ ہے:سورئہ فاتحہ‘ آیت الکرسی ‘ آیت کریمہ اور چاروں قل ستر ستر مرتبہ اور وآخر درود پاک کے ساتھ پڑھ کر مریض اور پانی پر دم کریں اور یہ پانی مریض کو پینے کے لئے دیں۔
یہ کام کر لیں‘ سارا دن کوئی مشکل پیش نہ آئے گی
فجر کی نماز کے بعد اگر ایک مرتبہ سورئہ یٰسین کی تلاوت کرلی جائے تو سارا دن مشکلات پیش نہیں آتیں اور اگر کوئی مشکلات ہوں تو وہ آسان ہو جاتی ہیں۔(حافظ محمد شہزاد‘ میلسی)