محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ ہر جمعرات کو درس میں شامل ہونے کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ درس میں شامل ہونے کے بعد ایک روحانی خوش میسر آتی ہے جس کو لفظوں میں سمویا نہیں جاسکتا۔ درس میں شمولیت کے بعد نمازوں اور ذکرو اذکار میں دھیان نصیب ہوتا ہے۔ اعمال صالحہ کی رغبت بڑھتی ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی دنیاوی پریشانیوں کا ازالہ ہوتا ہے۔جب سے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے مسائل حل کیے ہیں اور یہ سب درس کی برکت سے ممکن ہوئے ہیں۔ میرے والد صاحب تقریباً عرصہ آٹھ سال قبل فوت ہوگئے تھے۔میری ایک بہن اور بھائی کی شادی کےمسائل تھے جو کہ مستقل درس میں آنے کے بعد اللہ نے حل کردئیے۔یہ دونوں شادیاں عرصہ سے رکی ہوئی تھیں اور کوئی پیش رفت نہیں ہورہی تھی۔(اورنگزیب ‘ لاہور)