Search

ہسٹریا یا دماغی بیماری کی صورت میں یا کسی عمل کی وجہ سے سر درد کررہا ہو یا بھاری ہورہا ہو تو مریض کے سر پر سیدھا ہاتھ رکھ کر پڑھائی شروع کردیں۔ 
1۔ سات مرتبہ تعوذ اور تسمیہ یعنیاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔
2۔ سات مرتبہ تعوذ‘ تسمیہ اور سورۂ اخلاص۔
3۔ 7 مرتبہ تعوذ‘ تسمیہ اور سورۂ فاتحہ مکمل
اَللہُ شَافِیْ‘ اَللہُ مُعَافِیْ‘ اَللہُ کَافِیْ کہہ کر ہاتھ اٹھالیں اور مریض کے سر پر دم کریں‘ ہاتھ گرم ہوجائے گا وہ ہاتھ نہ مریض کو لگانا ہے نہ اپنے آپ کو نہ کسی اور کوبلکہ ہاتھ دھولیناہے‘ بیماری بہت تیز ہونے کی صورت میں مسلسل تین مرتبہ عمل دھرائیں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ شفاء ہونے کی صورت میں مریض کو پانچ روپے خیرات کا کہہ دیں۔
یہ عمل بہت ہی زبردست ہے۔ بہت سوںکا آزمایا ہوا ہے۔ میں نے بھی کئی لوگوں پر آزمایا ہے اور اللہ نے کبھی بھی ناکام نہیں کیا۔ یہ عمل آپ خاص کر ان لوگوں کو بتائیںجن کے گھروں میں دماغی مریض ہے۔ انشاء اللہ مستقل عمل سے ان کا مرض ختم ہوجائے گا اور وہ نارمل زندگی گزارنے لگیں گے۔ یہ عمل جب بھی آزمائیں اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیے گا ۔ (عاشق حسین بٹ ‘ راولپنڈی)