Search

شاہی قلعہ لاہور کی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ موتی مسجد میں آنے والی اکثر خواتین آثار قدیمہ کے قوانین کی سخت خلاف ورزی کررہی ہیں‘ مثلاً 1۔موم بتیاں اور اگربتیاں وغیرہ جلائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسجد کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے اور سفید ماربل بھی سیاہ ہورہا ہے۔ 2۔اکثرخواتین محرم مردوں کے بغیر آتی ہیں اوررات رکنے پر اصرار کرتی ہیں۔3۔عطر کی شیشیاں‘ پانی کی بوتلیں‘ جوتیوںکے باکس‘ دیواروںپر لکھنا‘ کیلنڈر‘ سٹیکر‘ پوسٹروغیرہ لگائے جاتے ہیں۔غرض یہ کہ خواتین کی وجہ سے انتظامیہ کو سخت مسائل درپیش ہیں ۔ ان شکایات کے پیش نظر علامہ لاہوتی دامت برکاتہم نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا ہےاور تنبیہ کی ہے کہ اگر یہ شکایات ختم نہ ہوئیں تو عمل کی اجازت واپس لے لی جائے گی ۔ (ادارہ عبقری)