عبقری میں پڑھتا تھا کہ سکون قلب کیلئے یاخالق‘ یاباعث‘ یانور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں وہ بھی آج کل پڑھ رہی ہوں
قابل احترام حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں نے آپ کو لکھا تھا کہ میرے ماشاءاللہ دو بیٹے ہیں اور دونوں بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں کیونکہ پہلے میرے ابارشن ہوجاتے تھے تیسرے مہینے میں تین ابارشن ہوئے ہیں۔ آپ نے وظیفہ بتایا ہے کہ سورة الکوثر کثرت سے پڑھیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ کرم ہوگیا ہے اور دوسرا مہینہ ہے میں ہر نماز کے بعد تسبیح سورة کوثر اور دو تسبیحات درود پاک اور ایک تسبیح استغفار (عبقری میں پڑھا تھا) پڑھ رہی ہوں اور صبح کو سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ اور ایک تسبیح لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہِ کی بھی پڑھتی ہوں۔ سورة الکوثر والا وظیفہ میرے شوہر بھی پڑھتے ہیں اور میں بھی ہر چیز پر پڑھتی ہوں تو ماشاءاللہ بہت برکت ہے اور میرا بڑا بیٹا جس کی عمر تقریباً سات سال ہے پڑھتا ہے۔ آپ کا ہر بیان نیٹ پر بہت شوق سے سنتے ہیں‘ ہر نماز کے بعد دوانمول خزانے بھی پڑھتی ہوں اور عبقری میں پڑھتا تھا کہ سکون قلب کیلئے یاخالق‘ یاباعث‘ یانور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں وہ بھی آج کل پڑھ رہی ہوں۔ الحمدللہ زندگی میں سکون ہے۔