Search

محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے اللہ کی توفیق سے تسبیح خانہ پر جمعرات کو آنا شروع کیا میری زندگی کے روحانی و جسمانی حالات بدلنا شروع ہوگئے ہیں۔ آپ جیسے نیک انسان سے رابطہ میں رہنے سے بہت سے مسائل کا حل اللہ کے ذکر سے مل گیا۔ قرآن پہلے بھی پڑھا کرتا تھا مگر اب پڑھ کر عمل کرنے لگا ہوں۔ نماز پہلے بھی پڑھتا تھا مگر اب نماز میں خشوع وخضوع قائم رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ صبح وشام اللہ کے ذکر سے اور درودشریف سے زبان معطر رہتی ہے۔ الحمدللہ! (محمدعرفان‘ لاہور)