Search

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آسمان کی پیدائش سے دو ہزار سال پہلے اللہ تعالیٰ نے کتاب لکھی ۔اس کتاب میں سے دو آیتیں نازل فرمائیں جن پر اللہ تعالیٰ نے سو رہ بقر ہ کو ختم فرمایا ۔ یہ آیتیں جس مکان میں تین رات تک پڑھی جاتی رہیں شیطان اس کے نزدیک بھی نہیں آتا ۔ حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سو رة بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھ لے تو یہ دونوں آیتیں اس کیلئے کافی ہو جائیں گی ۔ ٭حضرت شدّ ادبن اَوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جومسلمان بھی بستر پر جا کر قرآن کریم کی کو ئی سی بھی سورت پڑھ لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لئے ایک فرشتہ مقررفر ما دیتے ہیں ۔پھر جب بھی وہ بید ار ہو اس کے بیدار ہو نے تک کوئی تکلیف دہ چیز اس کے قریب بھی نہیں آتی ۔ ٭حضر ت ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص رات میں سو آیات کی تلاوت کرے وہ اس رات عبادت گزاروں میں شما ر کیا جائے گا ۔