محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے چند دن پہلے ہی آپ کا شائع کردہ ”ماہنامہ عبقری“ کا شمارہ پڑھا۔ پڑھ کر دلی سکون ملا اور بہت سے مسائل کا حل نظر آیا۔ اس کے علاوہ روحانی محفل میں شرکت کا طریقہ بہت پسند آیا۔ اگلے ہی دن میں نے روحانی محفل میں شرکت کی۔ یعنی وقت کے مطابق ورد کیا۔ دل کو بہت سکون ملا۔ آئندہ کی محفلوں میں بھی پوری کوشش سے شرکت کروں گی۔ آپ سے درخواست ہے کہ میرے اور میری والدہ کیلئے روحانی محفل میں خصوصی دعا کریں۔ اس روحانی محفل میں شرکت کرنے کے چند دن بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک مسئلہ جو عرصہ تین ماہ سے اٹکا ہوا تھا حل ہوگیا ہے۔ اسی طرح باقی مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ انشاءاللہ۔ (ر۔ ا‘ راولپنڈی)