محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں درد شقیقہ کی مریضہ تھی بہت بڑے بڑے ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کرائے‘ گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے۔ لیکن وقتی فائدہ ہوتا اور جب علاج چھوڑ دیتی تو درد دوبارہ شروع ہوجاتا۔ بہت اذیت سے دن رات گزر رہے تھے۔ ایک دفعہ میری ایک دوست نے مجھے عبقری دیا اور ساتھ روحانی محفل کرنے کی تلقین کی۔ اس نے مجھے بتایا کہ تمہارا علاج اس روحانی محفل میں ہی ہے میں نے روحانی محفل شروع کی تو ایک ماہ کے اندر اندر میں ٹھیک ہوگئی اور اب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں۔ نہ میں اب کوئی دوائی استعمال کرتی ہوں اور نہ کوئی گھریلو ٹوٹکہ.... (علیزہ‘ لاہور)