Search

اگر ہفتے میں ٹماٹر سے بنی دو چیزیں کھالی جائیں تو پروسٹیٹ کے سرطان کا خطرہ ایک تہائی کم ہو سکتا ہے ٹماٹر میں پایا جانیوالا کیمیائی مادہ لائکو پین (Lycopene) نہ صرف اسے خوش رنگ بناتا ہے بلکہ یہ ہماری صحت کے لئے بے حد مفید بھی ہے۔نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ٹماٹر کے بارے میں تحقیق کے بعد بتایا تھا کہ لائکو پین حملہ قلب کا خطرہ کم کردیتا ہے۔ پھر ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنس دانوں نے تحقیق کی او ریہ بتایا کہ اگر ہفتے میں ٹماٹر سے تیار شدہ دو چیزیں کھا لی جائیں تو غدہ مثانہ (پروسٹیٹ) کے سرطان کا خطرہ ایک تہائی کم ہو جائے گا۔تجربے کے دوران میں دیکھا گیا کہ جو لوگ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو تے ہیں ان میں لائکو پین کا ارتکاز کم ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم جن لوگوں نے مرتکز لائکو پین کی گولیاں دن میں دو بار کھائیں ان میں سے تقریباً دو تہائی کے کرم منی میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہوا۔اس تجربے میں تیس افراد شامل تھے جن میںسے بعض بیس بیس سال سے اولاد سے محروم تھے۔ تین ماہ تک لائکو پین کی گولیاں کھانے کے بعد ان میں سے چھ میں باپ بننے کی صلاحیت پیدا ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سائنس دانوں کو لائکو پین اور تولیدی صلاحیت کے درمیان تعلق کا پتا چلا ہے۔ان تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر یا ٹماٹر سے تیار شدہ اشیا مثلاً کیچپ کھانے سے کرم منی (اسپرمز) کا معیار بہتر ہوسکتا ہے۔لندن کے ایک مشہور ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ایک معالج نے اس تحقیق کے بارے میں اظہارِ رائے کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن ممکنہ طور پر یہ طریقہ ان لوگوں کی مدد کے سلسلے میں موثر ہو سکتا ہے جو اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز معلومات کیلئے عبقری کی فائل پڑھنا نہ بھولیں!