ماہنامہ عبقری کے مطالعہ سے میرے بیٹے کو شفاءملی ‘ میرے بیٹے کو کھانسی ‘ سینے کی جکڑن کی شکایت تھی۔ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو ڈاکٹر نے دمہ کی شکایت بتائی جو کہ کافی بگڑی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نے 2000 روپے کی ادویات دیں اور کہا کہ 3 ماہ استعمال کریں ادویات ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد بھی بچے کو فرق نہ پڑا۔ ماہنامہ ”عبقری“ میں ایک نسخہ پیاز اور شہد کے استعمال کا لکھا ہوا تھا ‘ نسخہ یہ تھا ایک یا دو پیاز لے کر آگ پر بھون لیں جب اس کا بیرونی چھلکا جل کر سیاہ ہو جائے ‘ اس بیرونی جلے ہوئے چھلکے کو اتار کر پھینک دیں اور اندرونی حصہ پیاز کو خوب رگڑ کر باریک کر لیں اور اس میں ہم وزن شہد ملا کرایک چمچ صبح و شام مریض کو دیں انشاءاللہ پہلی خوراک میں شفاءہو گی۔
میں نے یہ نسخہ اپنے بیٹے کو بنا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے واقعی ہی پہلی ہی خوراک سے آدھا آرام آ گیا اور دو دن بعد ہی مکمل آرام‘ چھاتی میں سے آوازیں آنا کھانسی بالکل ختم ہو گئی۔ پانچ دن ہم نے یہ نسخہ استعمال کیا اسکے علاوہ میرے دفتر کا ملازم جو کہ اپنی بیگم کی دمہ کی شکایت کی وجہ سے بہت پریشان تھا یہی نسخہ اس نے اپنی بیگم کو استعمال کروایا اس کی بیگم مکمل صحت یاب ہو گئیں۔ اس غریب آدمی نے بے شمار دعائیں دیں۔ میں ماہنامہ ”عبقری“ کا بے حد مشکور ہوں۔