Search

عبقری کے قارئین کیلئے سینے کا ایک راز لکھ رہا ہوں۔ یہ ایک حاضری ہے جس کے ذریعے سے دشمنوں کی دشمنی دوستی میں ‘ نفرت محبت میں بدل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنات کو بھگانا جادو ٹونہ کا اثر دور کرنا‘ اسی حاضری موکلین کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ قابل قدر حاضری ہے۔ جو احباب اس سے فائدہ اٹھائیں وہ اس عاجز کیلئے دعا فرمادیں۔ مجھے یہ حاضری کئی سال کی محنت کے بعد ملی تھی۔ طریقہ: حاضری کا طریقہ یہ ہے دس بارہ سال کے بچے کے دائیں ہاتھ کے ناخن پر سرسوں کا تیل لگادیں۔ 11 مرتبہ مالک یوم الدین پڑھیں پھونک ماریں ۔3 مرتبہ ایسا کریں۔ پھر بچے سے کہیں کہ آپ کے ساتھ یہ لفظ دہرائے۔ شاہ جنات کا تخت حاضر ہو‘ حاضر ہو۔ یہ جملہ تین مرتبہ کہیں۔ انشاءاللہ حاضری کھل جائے گی۔ سب سے پہلے بچے کی معرفت ادب سے سلام کریں اس کے بعد سوال جواب کریں۔ آپ جو بھی سوال پوچھیں ان کا جواب ملے گا۔ یاد رہے جو سوال بھی پوچھیں وہ شرعاً جائز ہونے چاہئیں اور جو کام بھی ان سے لیں وہ بھی شرعاً جائز ہونا چاہیے ورنہ نقصان کیلئے خود تیار رہیں۔ یہ کوئی کتابی حاضری نہیں ہے یہ میری سالہا سال سے مجرب ہے۔ جو موکل حاضر ہوگا اس کا نام سلیمان ہوگا۔